آئین و قانون میں کسی جگہ بھی تین سال کیلئے حکومت کی اجازت نہیں،
اب وہ زمانہ گیا جب عدلیہ ایسے فیصلے دیتی تھی‘ ایاز صادق جو لوگ انتخابات جیت کر اقتدار میں نہیں آسکتے وہ چور راستوں کی تلاش اور سازشیں کرتے ہیں، ایسے لوگ پورے پاکستان میں پھیلے ہوئے ہیں دشمنوں نے پاکستان کو چاروں اطراف سے گھیرا ہوا ہے ،وہ تو چاہتے ہیں اداروں کے تصادم ہو‘ اسپیکر قومی اسمبلی کی لاہور میں میڈیا سے گفتگو
جمعرات 19 اکتوبر 2017 13:21
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ ڈھاکہ میں کامن ویلتھ پارلیمنٹری کانفرنس ہو رہی ہے جس کیلئے اسپیکر پنجاب اسمبلی سے تبادلہ خیال کرنا تھا ۔
سندھ ، بلوچستان، پنجاب ،سینیٹ اورقومی اسمبلی نے اپنے نام دیدئیے ہیں لیکن ابھی تک خیبر پختوانخواہ اسمبلی سے نام نہیں آئے ۔ وہاں تین سال کیلئے چیئر پرسن اور ایگزیکٹو کمیٹی کی سیٹس پر انتخاب ہونا ہے ۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں واضح ہوں کہ وہ لوگ جو جمہوریت نہیں دیکھنا چاہتے جو الیکشن انتخابات جیت کر اقتدار میں نہیں آسکتے وہی چور دروازے کی تلاش اور سازشیں کرتے ہیں اور ایسے لوگ پورے پاکستان میں پھیلے ہوئے ہیں۔یہ لوگ چاہتے ہیں کہ اداروں میں تصادم ہو لیکن وہ ناکام رہیں گے ۔ انہوںنے تین سالہ قومی حکومت کے قیام کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ آئین و قانون میں اس کی کہیںاجازت نہیں ، اب وہ زمانے چلے گئے جب اعلیٰ عدلیہ اس طرح کے او ربغیر مانگے فیصلے دیتی تھیں اب ویسی عدلیہ نہیں رہ گئی ۔ اب وکلاء اور سیاسی جماعتیں بھی ایسا نہیں سوچتیں اور ان کا موقف ہے کہ عوام کسی کو مسترد اور منتخب کریں ۔ ایسے سازشی ٹو لے ہمیشہ سے رہے ہیں لیکن وہ ناکام رہیں گے۔ انہوں نے نواز شریف کی نیب عدالت میںعدم پیشی کے حوالے سوال کے جواب میں کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ ان کی اہلیہ کی طبیعت ناساز ہے ۔ بیگم کلثوم نواز کی لندن میں کیمو تھراپی ہو رہی ہے اور جیسے ہی ان کی طبیعت بحال ہو گی نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے ۔ جہاں تک ان کی عدم پیشی کا سوال ہے تو ان کے وکلاء نے عدالت میںدلائل دئیے ہیں ۔ انہوںنے اداروں پر تنقید کے حوالے سے سوال کے جواب میں کسی نے عدلیہ او رفوج پر تنقید نہیں کی ۔ جو عناصر چاہتے ہیں کہ اداروں میں اختلاف ہو اس سے کسی جماعت یا ادارے کو نہیں بلکہ پاکستان کو نقصان ہوگا ۔دشمن نے پاکستان کو چاروں اطراف سے گھیرا ہوا ہے وہ تو چاہتے ہیں کہ ادارے آپس میں لڑ پڑیں لیکن یہ ہمیں سوچنا ہے کہ ہماری ذمہ داری کیا ہے ۔ انہوںنے عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سوال کے جواب میں کہا کہ صرف قومی اسمبلی کی حدود سے کسی رکن اسمبلی کی گرفتاری کے لئے میری اجازت درکار ہے اور اس کی حدود کے باہر سے اگر کسی رکن اسمبلی کوگرفتاری کیا جاتا ہے تو ا س کے لئے میری اجازت ضروری نہیں بلکہ اس کے لئے صرف تحریری یا زبانی اطلاع دی جاتی ہے ۔ میری کبھی خواہش نہیں ہوئی کہ جن لوگوں کو عوام نے منتخب کیا ہے انہیں گرفتار کیا جائے ۔ میں وہی شخص ہوں جس نے پی ٹی آئی کے استعفے منظور نہیں کئے ، جب چالیس روز پارلیمنٹ سے غیر حاضری پر ڈی سیٹ کرنے کی تحریک آئی تو میری کوشش تھی کہ اسے مل جل کر ناکام بنائوں اور چند سو لوگ ہزاروں لوگوں کے ووٹوں سے منتخب ہونے والوں کو ڈی سیٹ نہ کریں ۔ پی ٹی آئی والے میری جتنی مرضی مخالفت کریں لیکن میں اپنے غیر جانبدارکردار سے پیچھے نہیں ہٹوں گا ۔ انہوںنے کہا کہ میں واضح کہتا ہوں کہ2018ء آنا ہے اور فیصلہ ہو جائے گا کہ کس نے کام کیا ہے اور کس نے نہیں کیا اور اس کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.