گورنر بلوچستان کا مستونگ بازار میں بم حملہ میں متعدد افراد کے زخمی ہونے پر رنج وغم کا اظہار

جمعرات اکتوبر 23:11

گورنر بلوچستان  کا مستونگ بازار میں بم حملہ میں متعدد افراد کے زخمی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2017ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے جمعرات کے روز مستونگ بازار میں بم حملہ کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد اور شرپسند عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے ہمیں بحیثیت قوم اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کی تہہ تک پہنچنے اور ہر قسم کی تخریب کاری میں ملوث عناصر کے قلع قمع کرنے کے لئے بھرپور اور فوری اقدامات کریں۔ انہوں نے بم حملے میں زخمی ہونے والے افراد کے علاج معالجے کے لئے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :