کراچی ،خواتین پر حملے ،پولیس نے تحقیقات کا دائرہ سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ کی طرف موڑ دیا
خواتین پر حملوں میں ایم کیو ایم (لندن) کے کارکن ملوث ہوسکتے ہیں ،گلشن اقبال ڈویژن کے مختلف علاقوں سے 50سے زائد افرادزیر حراست زیر حراست مشتبہ افراد میں متحدہ (لندن) کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان ،پیپلزپارٹی اور پاک سرزمین پارٹی کے کارکنان بھی شامل ہیں،ذرائع پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اپنے کارکنوں کی رہائی کیلئے پولیس حکام سے رابطہ بھی کیا
جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:21
(جاری ہے)
کراچی پولیس کی خصوصی ٹیم نے گزشتہ دنوں وسیم کو منڈی بہاؤ الدین سے حراست میں لیا اور جب اس سے تفتیش کی گئی تو اس میں ایسے کوئی شواہد نہیں مل سکے جس سے ثابت ہو کہ وہ کراچی آیا ہے جبکہ ملزم کے موبائل فون ڈیٹا سے بھی اس کی کراچی میں موجودگی ثابت نہیں ہوسکی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف زاویوں سے تفتیش کے بعد پولیس حکام نے اپنی تحقیقات کا رخ اب سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ کی طرف موڑدیا ہے ۔پولیس حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ایم کیو ایم لندن کے کارکن شہر میں خوف و ہراس کی فضا پھیلانے کی اس قسم کی وارداتیں کررہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق پولیس نے گزشتہ روز گلشن اقبال ڈویژن کے مختلف علاقوں سے 50سے زائد افراد کو حراست میں لیا ہے ۔ یہ کارروائیاں شارع فیصل ،گلستان جوہر، گلشن اقبال ،ٹیپو سلطان ،عزیز بھٹی ،پی آئی بی اور نیو ٹاؤن پولیس نے کیں ۔زیر حراست مشتبہ افراد میں ایم کیو ایم (لندن) کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان ،پاکستان پیپلزپارٹی اور پاک سرزمین پارٹی کے کارکنان بھی شامل ہیں ۔پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اپنے کارکنوں کی رہائی کے لیے پولیس حکام سے رابطہ بھی کیا ۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے ایک سینئر رہنما رات گئے اپنے کارکنوں کی رہائی کے لیے پولیس سے مذاکرات کرتے رہے ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد میں سے کئی کو تفتیش کے بعد رہا کردیا ہے جبکہ اب بھی متعد د زیر حراست افراد سے تفتیش کا عمل جاری ہے ۔شبہ ہے خوف و ہراس پھیلانے کے لیے یہ کام سیاسی پارٹی کر رہی ہے۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.