حکومت عافیہ کی واپسی کیلئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں موثر آواز اٹھائے، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی
جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:21
(جاری ہے)
عافیہ کو کراچی سے اس کے تین معصوم بچوں سمیت اغواء کرکے غیرقانونی طور پر سرحد پار منتقل کرنا اور پانچ سال تک بگرام ، افغانستان کے خفیہ اور غیرقانونی عقوبت خانہ میں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنانا۔
ایک ماں کو کمسن بچوںاورکمسن بچوں کو ماں سے دور رکھنا۔ پانچ سال بعد 2008 میں عافیہ کی رہائی کیلئے انسانی حقوق کے کارکنوں کے شدید احتجاج پر ایک مرتبہ پھرامریکی فوجیوں پر حملے کے ایک جھوٹے اور من گھڑت الزام میں غیرقانونی طور پر افغانستان سے امریکہ منتقل کردینا۔ عافیہ کو قانونی دفاع کیلئے اس کی مرضی کے وکیل مقرر کرنے کے حق سے محروم کردینا اوربعدازاں امریکی عدالت میںانصاف کا قتل کرتے ہوئے 23ستمبر، 2010 ء کو 86 سال کی ظالمانہ سزا سناکر قید تنہائی میں رکھنا، اہلخانہ سے رابطہ کی سہولت سے بھی محروم کردینا انسانی حقوق کی ایسی سنگین خلاف ورزیاں ہیں جس سے انسانیت کا سر شرم سے جھک جاتا ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ نے مزید کہا کہ واضح رہے کہ سابق امریکی اٹارنی جنرل رمزے کلارک، ممتاز امریکی وکلاء ٹینا فوسٹر ، کیتھی مینلے، اسٹیون ڈائونز، پاکستانی نژاد برطانوی بیرسٹرنسیم باجوہ، جسٹس وجیہہ الدین احمد، مرحوم جسٹس سعیدالزمان صدیقی، جسٹس رشیداے رضوی، ایڈوکیٹ قادر خان مندوخیل، عبدالوحید ایڈوکیٹ اور دیگر معروف قانون دان امریکی عدالت کے فیصلے کو ناانصافی پر مبنی فیصلہ قرار دے کر مسترد کرچکے ہیں۔ عافیہ کی رہائی کیلئے پاکستان ہی نہیں امریکہ اور دنیا بھرکے انسانی حقوق کے علمبردار مطالبہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عافیہ کی صحت کے حوالے سے ہم تمام اہلخانہ طویل عرصہ سے بے خبر ہیں۔عافیہ سے ٹیلی فونک رابطہ ختم ہوجانے کی وجہ سے ہماری تشویش میں مزید اضافہ ہوگیاہے۔ عافیہ کی وطن واپسی سے قوم کو یہ پیغام ملے گا کہ حکمرانوں ، ریاستی اداروں اور سرکاری حکام کی نظروں میں ایک عام شہری کی بھی کوئی وقعت اور مقام ہے اور پوری قوم کا ریاستی اداروں پر ا عتماد بھی بحال ہوگا ۔ڈاکٹر فوزیہ نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان عافیہ کی وطن واپسی کیلئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں موثر آواز اٹھائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.