پولیس کے افسران اور جوانوں پر پوری قوم کو فخر ہے،امتیاز شاہد قریشی
صوبے کی پولیس کی لازوال قربانیوں، شجاعت اوربہادری کی قوم معترف ہے،امید ہے ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد پولیس افسران ہجوم کو بغیرطاقت کے استعمال ،خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کنٹرول کریں گے، وزیر قانون خیبرپختونخوا کا تقریب سے خطاب
جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:11
(جاری ہے)
اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی نے کہا کہ ہماری صوبائی پولیس نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پورے پاکستان میں بہترین پوزیشن حاصل کی اور اس طرح پولیس سکول آف ڈس آرڈر اینڈرا ئٹ مینجمنٹ ضلع مردان پاکستان کاوہ واحد تربیتی ادارہ ہے جہاں پولیس کو جلسے جلوس کو اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے کنٹرول کرنے کے جدید طریقے سکھائے جاتے ہیں جبکہ اس سے پہلے یہ ایک عمومی تاثر پایا جاتا تھا کہ عوام جب بھی اپنے کسی جائز مطالبے کیلئے سڑکوں پر آتی توپولیس کا رویہ ان کے ساتھ اچھا نہیں ہوتا تھا۔
وہ فوری طور پر طاقت کااستعمال شروع کر کے ہجوم کو قابو اور منتشر کرنے کی کوشش کرتی تھی۔وزیر قانون نے کہا کہ اب دنیا بدل گئی ہے اور کوئی بھی مہذب معاشرہ عوام پر طاقت کے استعمال کو اچھا نہیں سمجھتا اور مجھے امید ہے کہ ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد پولیس افسران کوشش کریں گے کہ ہجوم کو بغیرطاقت کے استعمال اور خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کنٹرول کریں گے۔وزیر قانون نے آئی جی پولیس خیبر پختونخوا کی صلاحتیوں اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے پولیس فورس میں انقلابی تبدیلیاں لائیں جو ان کے وژن اور سوچ کی عکاسی کرتا ہے جس کی وجہ سے ہمارے صوبے میں آج پولیس کے 6سپیشلائزڈ تربیتی ادارے کام کر رہے ہیں جو ہمارے صوبے کا ایک انفرادی اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد باقی صوبے ہماری پولیس کی منصوبہ بندی کی پیروی کرتے ہوئے ادارے بنا رہے ہیں۔وزیر قانون نے کہا کہ مجھے یقین کامل ہے کہ ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد پولیس افسران بہتر طریقے سے اپنے فرائض کی انجام دیہی کر کے عوام کی توقعات پر پورااتریں گے۔انہوں نے کہاکہ یہ ادارہ پورے پاکستان میں پولیس تربیتی اداروں کیلئے مشعل راہ ثابت ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.