کاروباری طبقے کے مسائل اجاگر کرنے میں ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے، ناصر حسین شاہ
جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:13
(جاری ہے)
اس موقع پر انھوں نے ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے لیے 2اعشاریہ 5ملین کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن کیOSHمسودے کو ترجمہ کرانے پر زور دیا ۔
ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے صدر مجید عزیزکا کہنا تھا کہ انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن کے اشتراک سے ایم این ایز کے ساتھ نیشنل بزنس ایجنڈے پر م-ذاکرات مکمل کرلیے ہیں،پا کستان میں ایم این ایز ڈیکلریشن کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کرپاکستان میں کاروباری سرگرمیوںمیں مسلسل اضافے اورترقی کو انتہا تک پہنچایا جا سکتا ہے۔اس حوالے سے سندھ حکومت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے بات چیت ہوئی ہے، جس میں لیبر قوانین سمیت نیشنل بزنس ایجنڈے میں شامل اسکل پاکستاان ایجنڈا پر بھی بات ہوئی،اس اقدام کا مقصد بات چیت کے ذریعے معاملات کو فروغ دینا ہے۔ انھوں نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر تبدیل ہوتی مارکیٹوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تما م سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر اتحاد کوفروغ دیتے ہوئے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دیں اور ای ایف پی کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔ انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن کی کی پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر انگرڈ کرسٹینین نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ای ایف پی نے ایم این ای ڈییکلیریشن کے لیے اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز سے احسن انداز میں مشاورت مکمل کی ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں، اور امید کرتے ہیں کہ اس سے کھیلوں کے سامان بنانے والی صنعت کے لیے نئی راہیں کھلیں گی، انھوں نے آئی ایل او کے ساتھ ڈیسنٹ ورک ایجنڈے پر کامیاب مذاکرات کرنے پر ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے پاکستان میں کاروبار کی سطح کو مزید بلندی تک لے جانے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر موجود سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے پیش کیے گئے کاروباری ایجنڈے کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ ان پوائنٹس کو اپنے سیاسی منشور میں شامل کرکے سنجیدگی سے اس پر بات کریں گے۔ جاپان کے پاکستان میں قونصل جنرل مسٹر توشیکازو اسومورا نے اس منصوبے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس منصوبے سے سیکھے گئے سبق سے صنعت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ تقریب میں 200سے زائد مختلف کمپنیوں کے نمائندوں سمیت وزیرمحنت و اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ سید ناصر حسین شاہ، آئی ایل او کی کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان مس انگرڈ کرسٹینسین ، جاپان کے کراچی میں قونصل جنرل توشی کازو ایسومورا، ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ، پی ٹی آئی کے پارلیمنٹیرینز ڈاکٹر عارف علوی، پیپلزپارٹی کی ایم این اے شازیہ سومرو، پاک سرزمین پارٹی کے رضا ہارون، پی ایم ایل این سندھ کے سیکریٹری جنرل خواجہ طارق نذیر،سیکریٹری لیبر سندھ رشید سولنگی، پائلر کے ڈائریکٹر کرامت علی، جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر سندھ غلام نبی میمن، ایمپلائز فیڈریشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل فصیح الکریم صدیقی سمیت نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیز کے نمائندوں ، ٹریڈ باڈیز ، انڈسٹریل ایسوسی ایشنز کے نمائندوں ، کھیلوں کا سامان بنانیوالی سیالکوٹ کی آٹھ ٹاونز ایسوسی ایشنز سمیت سول سوسائٹی کے نمائندے اور میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد ہوموجود تھی۔تقریب کے اختتام پر ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے بہترین منیجمنٹ اور ایچ آر کے شعبے میں نمایاںکارکردگی کامظاہرہ کرنے والی کمپنیز کو ایمپلائرز آف دی ایئر ایوارڈ 2016سے نوازہ گیا، ایوارڈ وصول کرنے والوں میں کھیلوں کاسامان بنانے والی سیالکوٹ کی پانچ کمپنیز بھی شامل تھیں جنہیں لیبر قوانین پر احسن طریقے سے عمل درآمد کرنے کے اعتراف پر ایوارڈ سے نوازہ گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.