پٹر ولنگ پولیس کے جو ان بھر پور کارروائیاں کرکے جرائم کا خاتمہ کر رہے ہیں۔ایس ایس پی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:09

راجن پور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) پٹر ولنگ پولیس نے شاہر اوں کو محفوظ بنا دیا ہے۔ پٹر ولنگ پولیس کے جو ان جر ائم کے خاتمے میں بھر پور کاروائیاں کرکے جرائم کا خاتمہ کر رہے ہیں۔یہ بات ایس ایس پی محمد باقر پنجاب ہائی وے پٹرول ڈیرہ غازی خان ریجن نے راجن پورکی پٹرولنگ پو سٹ بنگلہ ہد ایت ‘ پٹر ولنگ پوسٹ کھاکھر اورپٹر ولنگ پو سٹ شاہ والی کے دورہ کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پٹر ولنگ پو لیس کے اہلکار اپنی صلاحتوں کو استعمال کر تے ہو عوام کو مکمل تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔ شاہر اوں پرپٹرولنگ پولیس کے گشت کی وجہ سے قومی وہ علاقا ئی شاہرات مکمل طور پر محفوظ بن گئی ہیں۔ اس دوران انہوں نے پٹر ولنگ پوسٹ بنگلہ ہدایت کی فارمل انسپکیشن کی جبکہ پٹر ولنگ پوسٹ کھاکھر اورپٹر ولنگ پوسٹ شاہوالی کی سرپرائز انسپکیشن کر تے ہو ئے پٹر ولنگ پو لیس کے آفسران و جو انوںکی حوصلہ افزائی کرتے ہو ئے کہاکہ اہلکار اپنی پوسٹس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں ‘اپنی ڈیوٹی الر ٹ ہو کر بمطابق SOP سر انجام دیں۔ انڈس ہائی وے استعمال کرنے والے مسافروںاور عوام کو ہر ممکن تحفظ و مدد فراہم کریں ۔

متعلقہ عنوان :