Live Updates

میری بہن کو بھی جنسی طور پر حراساں کرنے کی کوشش کی گئی: عائشہ گلالئی

muhammad ali محمد علی جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:46

میری بہن کو بھی جنسی طور پر حراساں کرنے کی کوشش کی گئی: عائشہ گلالئی
لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19اکتوبر 2017ء) عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ میری بہن کو بھی جنسی طور پر حراساں کرنے کی کوشش کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی باغی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے ایک اور پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔

(جاری ہے)

عائشہ گلالئی کا دعوی ہے کہ ناصرف انہیں بلکہ ان کی بہن ماریہ طور کو بھی جنسی طور پر حراساں کرنے کی متعدد بار کوشش کی گئی۔ ماریہ طور کو اپنے اسکوائش کے کیرئیر کے دوران متعلقہ لوگوں کی جانب سے کئی مرتبہ حراساں کرنے کی کوشش کی گئی۔ تاہم ماریہ نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور اپنا سفر جاری رکھا۔ واضح رہے کہ عائشہ گلالئی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر انہیں جنسی طور پر حراساں کیے جانے کا الزام عائد کر چکی ہیں۔

میری بہن کو بھی جنسی طور پر حراساں کرنے کی کوشش کی گئی: عائشہ گلالئی
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات