مسلم لیگ (ن)کی جماعت کا شیرازہ بکھرنے والا ہے ‘ عابد حسین صدیقی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 14:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی جماعت کا شیرازہ بکھرنے والا ہے نواز شریف کی نااہلی کے بعد حکمران جماعت کے درجنوں ارکان اسمبلی نواز شریف سے لاتعلقی کا اظہار کرنے کے لئے مختلف جگہوں پرخفیہ اجلاس کر رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی صفوں میں موجود بعض بااثر حلقے بھی نوازشریف کی قیادت کی اختیار کردہ تصادم کی پالیسی پر مضطرب نظر آرہے ہیں نواز شریف ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے پر کسی طور آمادہ دکھائی نہیں دیتے۔

نوازشریف کی موجودہ سوچ غیر جمہوری ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف اور ان کے خاندان کے ارکان کو اپنے خلاف دائر ریفرنسوں پر کسی قسم کے تحفظات ہیں تو ان کے پاس مٴْجاز عدالتی فورم پر اپیل میں جانے کا حق موجود ہے۔

(جاری ہے)

ان کے پاس اعلیٰ عدلیہ کے وکلاء کی ٹیم موجودہے۔ انہیں اس پر ان کو نظرثانی کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان اور ان کی کابینہ کے ارکان کو احساس ہونا چاہیے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں شریف خاندان کیخلاف ریفرنس میں مملکت پاکستان فریق ہے۔ اس پر تمام اخراجات مملکتِ پاکستان کے ہو رہے ہیں مگر وزیراعظم سمیت وزراء ریاست کے دوسرے فریق کیساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :