اشتعال انگیز تقاریر کیس،بانی ایم کیو ایم سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

فاروق ستار کی حاضری سے استشنی کی درخواست منظور

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 15:07

اشتعال انگیز تقاریر کیس،بانی ایم کیو ایم سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میں بانی ایم کیو ایم سمیت مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں جبکہ فاروق ستار کی حاضری سے استشنی کی درخواست منظور کرلی ۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں ایم کیو ایم رہنماں کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کیس کی سماعت ہوئی ، اس موقع پر قمرمنصور، شاہد پاشا،محفوظ یار خان اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ فاروق ستار آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت فاروق ستار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق بیماری کے باعث آج عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے لہذا حاضری سے استثنی دیا جائے ،جس پر جج نے حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے فاروق ستار کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے کیس میں نامزد بانی ایم کیو ایم سمیت مفرور ملزمان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ، کیس کی مزید سماعت سات نومبر تک ملتوی کردی گئی ، فاروق ستارکی غیرحاضری پر ملزمان کو مقدمے کی نقول فراہم نہیں کی جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :