خیبر ایجنسی ،ْمزید 2 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ،ْتعداد 124ہوگئی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 15:50

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) خیبرایجنسی میں مزیددوافراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی،گزشتہ 6 ماہ کے دوران ایجنسی بھرمیں ڈینگی مریضوں کی تعداد 124 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق تحصیل جمرود کے علاقہ کاپر تنگی میں دو بھائیوں نیاز محمد اورفاروق خان میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔گزشتہ 6 ماہ کے دوران میں ایجنسی بھر میں ڈینگی مریضوں کی تعداد124 ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :