نوازشریف نے سفیراورسینیٹرشپ کی آفرکی تھی،میں نے معذرت کرلی،عطاالحق قاسمی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 22 اکتوبر 2017 15:05

نوازشریف نے سفیراورسینیٹرشپ کی آفرکی تھی،میں نے معذرت کرلی،عطاالحق ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اکتوبر2017ء ) : سینئرکالم نگار عطاالحق قاسمی نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے مجھے سفیراورسینیٹرشپ کی آفرکی تھی،لیکن میں نے سفیرکی ذمہ داریاں نبھانے اور پریکٹیکل سیاست سے عدم دلچسپی کی بناء پرکوئی بھی عہدہ لینے سے معذرت کی۔انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے مجھے سفیراورسینیٹرشپ کی آفرکی ۔

جس پرمیں نے کہاکہ جب میں پہلے سفیربناتھا تواس وقت میری عمر58تھی اب میری عمر 71ہے۔

(جاری ہے)

تب میں نے اپنے فرائض بڑے اچھے طریقے سے اداکیے اب میں سمجھتاہوں کہ سفیرکیلئے ذہنی کام ہی نہیں ہوتابلکہ اس کے ساتھ جسمانی کام بھی ہوتاہے توشاید اب میں اپنے عہدے سے انصاف نہ کرسکوں۔پھر میاں نوازشریف نے مجھے کہاکہ آپ سینیٹ کے الیکشن میں سینیٹربن جائیں تومیں نے کہاکہ مجھے پریکٹیکل سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔عطاالحق قاسمی نے بتایاکہ میں پہلے بھی سفیرنہیں بنناچاہتاتھا لیکن حالات ایسے تھے کہ مجھے سفیرکاعہدہ قبول کرناپڑا۔میں ماضی میں سفیررہنے کاحال احوال کالم میں بھی لکھ چکاہوں۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں

متعلقہ عنوان :