دِل جان فائونڈیشن کے چیئرمین کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات

پیر 23 اکتوبر 2017 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) دِل جان فائونڈیشن کے چیئرمین دِل جان خان نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اُنہو ں نے دِل جان فائونڈیشن کی صحت و تعلیم میں جاری کاوشوںاور غریب ونادار لوگوں کی خدمت کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دِل جان فائونڈیشن کی سماجی اور معاشرتی خدمات کی حوصلہ افزائی کی اوراُنہیں سراہا۔