سینٹ نے انتخابات (ترمیمی بل) 2017ء کی کثرت رائے سے منظوری دیدی
پیر 23 اکتوبر 2017 20:23
(جاری ہے)
بعد ازاں چیئرمین نے تحریک پر رائے شماری کی جس کے حق میں 46 اور مخالفت میں 21 ارکان نے ووٹ دیا۔
چیئرمین نے کہا کہ یہ بل قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیتے ہیں۔ سینیٹر اعظم سواتی اور سینیٹر تاج حیدر نے چیئرمین سے درخواست کی کہ بل پر پہلے ہی بحث ہو چکی ہے، قائمہ کمیٹی کی بھجوانے کی ضرورت نہیں ہے، رولز معطل کر کے ایوان سے آج ہی اس بل پر رائے شماری کرائی جائے۔ چیئرمین نے کہا کہ روایت یہ ہے کہ بل پہلے قائمہ کمیٹی کو بھجوایا جاتا ہے اور قائمہ کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد رائے شماری کرائی جاتی ہے۔ وزیر قانون نے کہا کہ اتنی جلدی کی کیا ضرورت ہے، حکومت کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ معاملات کو بلڈوز کرتی ہے، آج یہ کیا ہو رہا ہے، بل کو قائمہ کمیٹی کے پاس کیوں نہیں جانے دیا جا رہا، اتنی جلد بازی کی کیا ضرورت ہے۔ قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا کہ سب روایت توڑ کر ایک نئی روایت ڈالی جا رہی ہے کہ اکثریت کے بل بوتے پر فوری بل منظور کرا لیا جائے۔ یہ بات اس ایوان کے وقار اور روایات کے منافی ہے، تعداد زیادہ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ من مانی کی جائے، ایوان کی روایت کو برقرار رکھنا چاہیے، اگر اخبارات میں یہ آ گیا ہے کہ بل آج ہی پیش ہو گا تو یہ کہاں لکھا ہے کہ روایات توڑ کر اسے آج ہی منظور کرایا جائے۔ چیئرمین نے سینیٹر اعظم سواتی سے کہا کہ قائد ایوان کی رائے سے اتفاق کرتے ہیں یا رولز معطل کرنے کے لئے تحریک پیش کرنا چاہتے ہیں۔ سینیٹر اعظم سواتی اور تاج حیدر نے کہا کہ رولز معطل کر کے بل پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ جس کے بعد سینیٹر تاج حیدر نے رولز معطل کرنے کی تحریک پیش کی۔ چیئرمین نے اس پر رائے شماری کرائی جس کے حق میں 47 اور مخالفت میں 23 ووٹ آئے اور ایوان نے کثرت رائے سے تحریک کی منظوری دیدی۔مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.