سینٹ نے سات قراردادوں کی منظوری دیدی ، چار قرارداد یں نمٹا دی گئیں ، دو قراردادوں کی منظوری کا معاملہ موخر کر دیا گیا
پیر 23 اکتوبر 2017 21:33
(جاری ہے)
یہ ایوان سفارش کرتا ہے کہ حکومت کراچی کو ملک کے دیگر حصوں سے منسلک کرنے کے لئے الگ موٹروے تعمیر کرے۔
جس کی ایوان نے منظوری دیدی۔ سینیٹر طاہر حسین مشہدی نے قرارداد پیش کی کہ حکومت پاکستان کاٹن سٹینڈرڈ انسٹی ٹیوٹ، کراچی کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ضروری اقدامات کرے۔ جس کی ایوان نے منظوری دیدی۔ سینیٹر عتیق شیخ نے قرارداد پیش کی کہ درآمدات اور برآمدات میں بڑھتے ہوئے فرق اور ملک اور اس سے ملک میں مقامی پیداوار پر منفی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت لگژری آئٹمز بشمول غیر ملکی پھلوں کی درآمد پر پابندی عائد کرے۔ جس کی ایوان نے منظوری دیدی۔ سینیٹر عظم سواتی نے قرارداد پیش کی کہ ضلع مانسہرہ کے نادرا دفاتر میں خواتین کے لئے الگ کائونٹر قائم کئے جائیں۔ جس کی ایوان نے منظوری دیدی۔ سینیٹر طاہر حسین مشہدی نے قرارداد پیش کی کہ وفاقی سرکاری ہسپتالوں میں بائیو میٹرک نظام نصب کیا جائے تاکہ ان ہسپتالوں میں ملازمین کے اوقات کار کے دوران موجودگی اور بروقت حاضری کو یقینی بنایا جائے۔ جس کی ایوان نے منظوری دیدی۔ سینیٹر محسن عزیز نے قرارداد پیش کی کہ ملک کے اقتصادی فوائد کے لئے حکومت بیمار یا بند پائیدار ٹیکسٹائل یونٹس کی بحالی کے لئے فوری اقدامات کرے۔ جس کی ایوان نے منظوری دیدی جبکہ سرکاری اور نجی ہائیر سیکنڈری تعلیمی اداروں میں این سی سی دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے سینیٹر روبینہ خالد، سرکاری سکیم کے تحت حج اخراجات میں کمی کے حوالے سے سینیٹر طلحہ محمود، صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں سرکاری جامعات اور کالجز کے داخلہ امتحانات سے متعلق سینیٹر جاوید عباسی، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی سطح پر بنیادی حقوق اور ٹریفک قوانین قواعد کی تدریس کو مطالعہ پاکستان کا لازمی جزو بنانے سے متعلق ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کی قرارداد کو نمٹا دیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو اے ای کا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ
-
رفح میں انسانی ضروریات زیادہ جبکہ دستیاب امداد انتہائی کم، یو این ادارے
-
جنرل اسمبلی: ہر سال سربرنیکا نسل کُشی کی یاد منانے کی قرارداد منظور
-
رات گئے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے مرکزی دفتر پر آپریشن
-
حکومت پنجاب کو کہتا ہوں کہ سڑک بنانے اور مفت آٹا تقسیم کرنے سے ووٹ نہیں ملنا
-
25ارب ڈالر میں 12ارب ڈالر کے معاہدے سعودی عرب کے ساتھ طے ہوگئے ہیں
-
گندم سستی ہونے پر پنجاب بھر میں آٹے، میدے اور سوجی کی قیمتوں میں واضح کمی ہوگئی
-
افریقہ کو سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت ملنی چاہیے، گوتیرش
-
میانمار: روہنگیا جانیں بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
کراچی کی مویشی منڈی میں 30 ہزار سے زائد مویشی پہنچ گئے
-
وزیر اعلی مریم نوازشریف کاایئر ایمبولینس جلد شروع کرنے کا حکم،جون تک کی ڈیڈ لائن مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.