کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض عمرہ ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ

پیر 23 اکتوبر 2017 21:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2017ء) کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض عمرہ ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہوگئے، کور کمانڈر عامر ریاض پی کے 747 پر اپنی اہلیہ اور دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ روانہ ہوئے، کور کمانڈر کی ایئر پورٹ آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، ذرائع کے مطابق ایئر پورٹ آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، ذرائع کے مطابق ایئر پورٹ پر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے پروٹوکول لینے سے انکار کر دیا اور مدینہ منورہ جانے والے دیگر مسافروں کے ہمراہ بورڈنگ اور امیگریشن کروائی۔