اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیڈرل ایمپلائیز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے سیکٹر ایف 14 اور ایف15 کے لیے اراضی ایکوائر کرنے کے عمل کو غیر قانونی قرار دے دیا ، تفصیلی فیصلہ جاری

پیر 23 اکتوبر 2017 22:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیڈرل ایمپلائیز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے سیکٹر ایف 14 اور ایف15 کے لیے اراضی ایکوائر کرنے کے عمل کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے ، جسٹس اطہر من اللہ نے 95 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا ، اراضی ایکوائر کرنے کے خلاف ملک بشیر احمد سمیر دیگر کی درخواستیں منظور کر لی گئیں ، تفصیلی فیصلہ دیا گیا کہ زمین حاصل کرنا ہر شہری کا قانونی اور آئینی حق ہے ، سی ڈی اے آرڈنینس 1960 کے مطابق سی ڈی اے کو سیکٹربنانے کا حق حاصل ہے، سی ڈی اے کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب لاعلمی کا نتیجہ یا عدالت کو گمراہ کرنے کے لیے تھا۔

(جاری ہے)

سوموار کو عدالت عالیہ نے وفاقی دارالحکومت میں ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے دو سیکٹرز کے لیے ایکوائر کی گئی اراضی کو غیر قانونی قرار دے دیا اور تفصیلی فیصلہ جاری کیا کہ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے غیر قانونی طریقے سے زمین حاصل کی گئی ہے عدالت نے فیصلہ دیاہے کہ زمین حاصل کرنا ہر شہری کا قانونی اور آئینی حق ہے اور سی ڈی اے آرڈنینس 1960 کے مطابق سی ڈی اے کو سیکٹربنانے کا حق بھی حاصل ہے ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ سی ڈی اے کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب لاعلمی کا نتیجہ یا عدالت کو گمراہ کرنے کے لیے تھا۔

متعلقہ عنوان :