وفاقی وزارت داخلہ نے احسن اقبال کو احتساب عدالت داخلے روکنے کے معاملہ پر ڈی جی رینجرز پنجاب کو متعلقہ اہلکاروں کیخلاف کارروائی سے متعلق یاددہانی کا خط لکھ دیا‘ ڈی جی رینجرز بتائیں کہ وزیر داخلہ کو روکنے والے اہلکاروں کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ہے،وزارت داخلہ کے خط کا متن

منگل 24 اکتوبر 2017 13:20

وفاقی وزارت داخلہ نے احسن اقبال کو احتساب عدالت داخلے روکنے کے معاملہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2017ء) وفاقی وزارت داخلہ نے وزیر داخلہ احسن اقبال کو احتساب عدالت میں داخلے سے روکنے کے معاملے پر ڈی جی رینجرز پنجاب کو متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی سے متعلق یاددہانی کا خط لکھ دیا‘ وزارت داخلہ کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی رینجرز بتائیں کہ وزیر داخلہ کو روکنے والے اہلکاروں کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے ڈی جی رینجرز پنجاب کو یاددہانی کا ایک خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال کو احتساب عدالت داخلے سے روکنے والے رینجرز اہلکاروں کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ہے۔ اس کارروائی کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کی جائے۔ واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے وزیر داخلہ کو روکنے کے معاملے پر ڈی جی رینجرز پنجاب سے 72 گھنٹوں میں جواب طلب کیا تھا تاہم ڈی جی رینجرز کی طرف سے وزارت داخلہ کو تحریری جواب میں کہا گیا تھا کہ رینجرز وزیر داخلہ کو احتساب عدالت داخلے سے روکنے والے معاملے پر محکمانہ انکوائری کررہی ہے اور ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔