ایف بی آر نے ماڈل مہرین سید کا بینک اکائونٹ منجمد کر کے 10لاکھ کی ریکوری کر لی

جمعرات 26 اکتوبر 2017 20:59

ایف بی آر نے ماڈل مہرین سید کا بینک اکائونٹ منجمد کر کے 10لاکھ کی ریکوری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2017ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے معروف ماڈل مہرین سیدکا بینک اکائونٹ منجمد کر کے انکم ٹیکس کی مد میں 10لاکھ روپے کی ریکوری کرلی ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے مطابق مہرین سیدانٹرنیشنل فیشن اکیڈمی کی ڈائریکٹر ہیں اور ان کے ذمے 2014ء سے انکم ٹیکس واجب الادا تھا ۔متعدد نوٹسز کے باوجود انکم ٹیکس کی مد میں ادائیگی نہ کرنے پر ان کا مسلم کمرشل بنک کا اکائونٹ منجمد کر کے ریکوری کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :