پاکستان بھارت کو خطے میں پولیس مین تسلیم نہیں کرے گا،

اقوام متحدہ مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ میں ناکام رہا ، اس کی قراردادوں پر انحصار کرنا اب چھوڑ دینا چاہیے،چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی یوم سیاہ پر سینٹ میں بیان

جمعہ 27 اکتوبر 2017 16:00

پاکستان بھارت کو خطے میں پولیس مین تسلیم نہیں کرے گا،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2017ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کو خطے میں پولیس مین تسلیم نہیں کرے گا، اقوام متحدہ مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ میں ناکام رہا ہے، اس کی قراردادوں پر انحصار کرنا اب چھوڑ دینا چاہیے۔ جمعہ کو ایوان بالا میں 27 اکتوبر 1947ء کو جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ کے حوالے سے چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ بھارت اور امریکہ کا گٹھ جوڑ سامنے آ گیا ہے، بھارت کو پاکستان کبھی بھی پولیس مین تسلیم نہیں کرے گا، بھارت اور امریکہ کے گٹھ جوڑ کا کشمیریوں کی اپنی شروع کی ہوئی حق خود ارادیت کے لئے جدوجہد پر بھی اثر پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر انحصار کرنا اب چھوڑ دینا چاہیے، تاریخ نے ثابت کیا کہ مسلمانوں کے پرانے تنازعات میں مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر ہیں، ان پر اقوام متحدہ کی قراردادیں ہیں لیکن اقوام متحدہ نے ان پر کچھ نہیں کیا، اقوام متحدہ نے مسلمان ممالک کے حقوق کو مغربی استعمار کے ایماء پر نقصان پہنچایا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ نے عالمی ادارے کے کردار کو ادا کرنے میں ناکام ہوا ہے۔ بد قسمتی سے دنیا کے بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ کو چھین لیا، معصوم بچے پناہ گزین کیمپوں میں بھیجے گئے، ان پر بمباری کی گئی، ان کی بینائی چلی گئی۔