ضلع لوئر دیر اور ڈی سی عطاء الرحمن کا بلامبٹ میں قائم محکمہ فشریز آفس کا دورہ ،غیر قانونی شکار کر نیوالوں کیخلاف کر یک ڈاون ،سینکڑوں جھال ،درجنوں فیشنگ راڈ متعدد جنریٹرز ضبط اور کئی کو جرمانے

جمعہ 27 اکتوبر 2017 19:04

لویر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2017ء) ضلع لوئر دیر کے ڈسٹرکٹ ناظم حا جی محمد رسول خان اور ڈی سی دیر لوئر عطاء الرحمن نے بلامبٹ میں قائم محکمہ فشریز آفس کا دورہ کیا،دونوں سربراہان کو اپنی کارکردگی پربریفنگ دیتے ہو ئے فشریز کے ڈسٹر کٹ افسر سجاد نے کہا کہ ایک ماہ میں غیر قانونی شکار کر نے والوں کیخلاف پورے ضلع میں کر یک ڈاون کر رکھا ہے جس میں سینکڑوں جھال ،درجنوں فیشنگ راڈ متعدد جنریٹرز کو ضبط اور 70ہزار روپے سے زائد کے جر مانے ، انہوں نے اعلی حکام کو آفس کی خستہ خالی اور درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا جسمیں خصوصی طور پر پو لیس اور لیوی کی عدم تعاون کا ذکر کیا، اس مو قع پر ڈسڑکٹ ناظم محمد رسول خان اور ڈے سی عطاء الرحمن نے کہا کہ مچھلی آبی جانور ہے اور جو بھی اس کے قتل عام میں ملوث پائے گئے ان کو کھڑی سزا دی جائے جبکہ جہاں پر بھی پنچکوڑہ میں کوڑا کر کٹ ڈالا جا تا ہے تو اس کو رپورٹ کیا جائے انہوں نے کہا کہ مچھلیوں کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے سازگار ماحول فراہم کر نا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے تاکہ مقامی نسل کے مچھلیوں کی افزئش نسل میں اضافہ ہوجائے انہوں نے کہا کہ مچھلیوں کی غیر قانونی شکار روکنے کے لئے اگر ضلع انتظامیہ کی تعاون درکار ہوں تو ضلع اتنظامیہ محکمہ فشریز کے ساتھ ہر قسم کی تعاون کر ے گی اور ضلع بھر میں کہیںپر بھی مچھلیوں کے غیر قانونی شکار برداشت نہیں کر ے گی۔