Live Updates

ایک بھائی مظلوم بن کر کہتا ہے مجھے کیوں نکالا دوسرا سب سے بڑا ڈرامے باز ہے ، عمران خان

کے پی کے میں پولیس، صحت اور تعلیم کا نظام بہترکیا موقع ملا تو پنجاب اور ملک کے دیگر حصوں میں بھی بہتری لائیں گے کے پی کے میں دہشت گردی اور جرائم میں 70 فیصد کمی ہوئی، ہم نے چھانگا مانگا جتنے چالیس جنگل اگائے ہم ایف بی آر اور نیب کہ بہتر بنائیںگے ، غریبوں محنت کشوں ، کسانوں اور عام آدمی کیلئے پالیسی بنائیں گے، بڑے مگرمچھوں کو قانون کے تابع لا کر دکھائیں گے، پاکستان کو اقبال کے خواب اور قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے میانوالی میں جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 28 اکتوبر 2017 19:17

ایک بھائی مظلوم بن کر کہتا ہے مجھے کیوں نکالا دوسرا سب سے بڑا ڈرامے ..
میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ایک بھائی مظلوم بن کر کہتا ہے مجھے کیوں نکالا دوسرا سب سے بڑا ڈرامے باز ہے ، کے پی کے میں پولیس، صحت اور تعلیم کا نظام بہترکیا موقع ملا تو پنجاب اور ملک کے دیگر حصوں میں بھی بہتری لائیں گے۔ کے پی کے میں دہشت گردی اور جرائم میں 70 فیصد کمی ہوئی۔

ہم نے چھانگا مانگا جتنے چالیس جنگل اگائے، ہم ایف بی آر اور نیب کہ بہتر بنائیںگے ، غریبوں محنت کشوں ، کسانوں اور عام آدمی کیلئے پالیسی بنائیں گے۔ بڑے مگرمچھوں کو قانون کے تابع لا کر دکھائیں گے۔ پاکستان کو اقبال کے خواب اور قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز میانوالی میں تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہ اکہ میانوالی میں جب بھی مدد مانگی کبھی عوام نے مایوس نہیں کیا۔ پہلی بار سیاست میں آیا تو لوگوں نے کہا کہ یہاں بڑے دھڑے ہیں آپ کیسے مقابلہ کرین گے اور کیسے کامیاب ہوں گے ۔ 21 سال جدوجہد کی جس میں مایوسی ہوئی 2002 ء میں پہلی بار میانوالی کے لوگوں نے انتخابات میں کامیابی دلائی آج خدا کے فضل سے ہماری پارٹی ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہے انہوں نے کہا کہ جب تحریک شروعک ی تو بچوں نے میرا ساتھ دیا۔

بچوں نے بڑوں کو سبق دیا اور تیار کیا پھر نوجوانوں اورپھر دوسرے لوگ آگئے جب ہم شروع کی تو کوئی سیاسی آدمی آنے کو کوئی تیار نہیں تھا جب برا وقت آیا قریبی لوگون نے بھی مایوس کیا مگر پھر تبدیلی آئی انہوں نے کہا کہ مجھے آپ کے مسائل آج بھی یاد ہین یہاں سب سے زیادہ درخواستیں تھانے سے متعلق ہوتی تھیں اور کہا جاتا تھا کہ ان پر ظلم ہورہا ہے غریب لوگ تھانوں کے چکر لگاتے رہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میانوالی کی گرمی دوزخ سے بھی زیادہ لگتی ہے کے پی کے میں ایک سال میں 70 فیصد جرم کم ہوا ہے آج کسی ایک شہری نے بھی یہ نہیں کہا کہ میرے ساتھ ظلم ہوا ہے میں پنجاب کی پولیس کو بھی ٹھیک کرکے دکھائوں گا انہوں نے کہا کہ دس سال میں پہلی بار پر امن سال گزرا ہے ستر فیصد دہشت گردی کم ہوئی ہے 2013 ء میں 700 پولیس والے مارے گئے تھے۔ کے پی کے والوں سے پوچھیں کہ کیا پولیس ٹھیک ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اگلی باری موقع آئے گا تو پنجاب کی پولیس کو بھی ٹھیک کرکے دکھائوں گا شہباز شریف نے پولیس کی وردیاں بدل دیں۔

شہباز شریف کب تک ڈرامے کروں گے۔ پولیس کی اصلاح کرنے اور غیر سیاسی بنانے کی بجائے ان کی وردی بدل کر ڈاکیا بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بھائی مظلوم اور معصوم اور دوسرا ڈرامے باز ہے وہ کہتا تھا کہ آصف زرداری کا پیٹ پھاڑ کر پیسے نکالوں گا اسے سڑکوں پر گھسیٹوں گا اور تین ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی تو نام بدل دینا انہوں نے کہا کہ ان کی ساری ترقیاں اشتہاروں میں ہوتی ہیں ایک ب ھائی گیا دوسرا بھی جلد جائے گا پنجاب میں سکولوں میں اساتذہ بھی نہیں ہیں جب بھی خدا نے موقع دیا میں سرکاری سکولوں کو بھی ٹھیک کروں گا ۔

2013 ء میں استاد بھی نہں تھے این تی ایس کے ذریعے بھرتی کے بعد اساتذہ کی تعداد 100 فیصد ہے ڈیڑھ لاکھ بچہ پرائیویٹ سکولوں سے سرکاری سکولوں میں ایا ہے جو پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوا انہوں نے کہاکہ صوبے کے سرکاری ہسپتال آج اتنے بہت رہیں کہ پرائیویٹ ہسپتالوں سے مریض سرکاری ہسپتالوں میں جارہے ہیں 69 فیصد خاندانوں کو ساڑھے پانچ لاکھ تک کا ہیلت ھکارڈ کے ذریعے مفت علاج کرا سکتے ہیں۔

یہ انشورنس ہیلتھ کارڈ ساری آبادی کو دیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان گلوبل وارننگ سے سب سے زیادہ متاثر ہوگا ہمارے گلیشیئر پگھل رہے ہیں درخت کاٹ کر ہمارے بچوں کا مستقبل تباہ کیا جارہا ہے ہم نے تین سال میں ایک ارب 18 کروڑ درخت اگائے چالیس چھانگا مانگا جتنے جنگل لگائے ہیں ہم درخت گا کر گرمی کو روک سکتے ہیں موقع ملا تو پفرے پاکستان میں اربوں درخت لگائیں گے درخت ہوا کو صاف کرتے ہیں اور آکسیجن دیتے ہیں انہوں نے کہ اکہ چین نے تین سال میں 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا ہم دس کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالیں گے ہماری ساری پالیسی غریب کیلئے ہوگی انہوں نے کہا کہ ہمارے پاکستان میں مزدور ، کسان ، محنت کشوں کیلئے پالیسی بنے گی ٹیوب ویل فرٹیلائزر پلانٹ چلائیں گے۔

ہماری پالیسی عام آدمی کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کو قرضے دیں گے ہم نے کمزور طبقے کو اٹھانا ہے چھوٹے کسانوں کو ترقی کے مواقع دیں گے جو پاکستان کیلئے پیسہ بناتا ہے اس وقت بڑے لوگ پیسہ کما کر بیرون ملک لے جاتے ہیں ملک سے دو ارب ڈالر دبئی میں گیا یہ پیسے کرپٹ اور بڑے ڈاکو بھیتے ہیں یہاں ٹیکس کا کوئی نظام نہیں ہے مغرب میں 90 فیصد ٹیکس پیسے والوں سے اکٹھا کیا جاتاہے ہمارے ٹیکس 90 فیصد ٹیکس قیمتیں بڑھا کر غریبوں سے لیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ڈیزل پر پچاس فیصد ٹیکس لگتا ہے میں ملک سے غریب کی بجائے پیسے والوں سے ٹیکس اکٹھا کرکے دکھائوں گا ہم ایف بی آر کو ٹھیک کرینگے انہوں نے کہ اکہ نواز شریف نے کچھ عرصہ قبل پانچ ہزار ٹیکس دیا ملک میں 3200 ارب روپے نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے نقصان ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی زمین زرخیز ، وسائل سے مالا مال ہے لیکن جس ملک کے بڑے ڈاکو اربوں کی چوری کرکے ہاتھ ہلا کر عدالتوں میں پیش ہوں وہاں کیا ہوگا چھوٹے چور جیل میں ہوتے ہیں اور اربوں چوری کرنے والے کو پروٹوکول دیا جات اہے آٹھ دن جیل میں گارے پتہ ہے جیل میں کیا ہوتا ہے یہ المیہ ہے انہوں نے کہا کہ عوام سے وعدہ ہے کہ بڑے مگرمچھوں کو قانون کے تابع لا کر دکھائوں گا ہم نے نوجوانوں پر پیسہ خرچ کرنا ہے یہ ملک اقبال کے خواب اور قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات