حجامہ فری کیمپ اتوار 10دسمبرکو مرکز الحجامہ و مطب عبداللہ نزد مرکز القدس پریس بازار ٹاؤن شپ لاہور میں لگایا جائے گا

ہفتہ 28 اکتوبر 2017 20:04

حجامہ فری کیمپ اتوار 10دسمبرکو مرکز الحجامہ و مطب عبداللہ نزد مرکز القدس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2017ء) حجامہ کے ذریعے جسم کے مختلف حصوں سے خون نکالا جاتا ہے۔ اسے حجامہ بھی کہتے ہیں اور سینگی لگانا بھی کہتے ہیں۔ ہمارے جسم میں 70فیصد بیماریاں خون کی رکاوٹ کی وجہ سے ہوتی ہیں جس کی وجہ بلڈ سرکولیشن پوری نہیں ہوتی حجامہ لگانے سے بلڈ سرکولیشن پوری ہو جاتی ہے۔ ایسے اعضائ تک بھی خون پہنچنا شروع ہو جاتا ہے جہاں خون کی کمی کی وجہ سے مہلک بیماریاں پیدا ہو جاتی ہیں۔

تازہ اور صالح خون تمام اعضائ تک پہنچنے سے شفائ ہو جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر حکیم میاں عبدالرحمن عثمانی (پرنسپل عثمانیہ انسٹیٹیوٹ آف حجامہ ٹریٹمنٹ ) حکیم محمد اسحاق ، حکیم محمد احمد ، حکیم محمد افضل میو، حکیم احمد حسن نوری اور حکیم سید عمران فیاض نے مرکز الحجامہ و مطب عبداللہ نزد مرکزالقدس پریس بازار ٹاؤن شپ لاہور میں پانچواں فری حجامہ کیمپ کی تیاریوں کی حوالے سے منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سنت نبوی حجامہ طریقہ اعلاج کے تحت بلڈ پریشر ، ڈیپریشن ، جوڑوں اور پٹھوں کا درد، کمر درد، ہڈیوں کا درد ، گھٹنوں کا درد سر درد ، درد شقیقہ ، مائگرین ، امراض معدہ ، بانجھ پن ، جادو کے اثرات ، مرگی، ہاتھ پاؤں کا سن ہونا، گردن اور کمرے کے مہرے، فالج ، لقوہ، کولیسٹرول کی زیادتی، بالوں کا گرنا، پاگل پن، الرجی، خارش، ہیپاٹائٹس کینسر ، ٹی بی جیسے خطرناک امراض میں مبتلا ہزاروں مریضوں کا اس مبارک طریقہ علاج سے علاج کیا جا چکا ہے۔ جو مکمل طور پر شفائ یاب ہو کر خوشگوار زندگی بسر کرنے لگے ہیں۔ پانچواں سالانہ فری حجامہ کیمپ اتوار 10دسمبر2017مرکز الحجامہ و مطب عبداللہ نزد مرکز القدس پریس بازار ٹاؤن شپ لاہور میں لگایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :