ہم نے اپوزیشن میں رہ کر پارلیمنٹ اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کی کوشش کی، خورشید شاہ

ہم نے نواز شریف کو بار بار کہا کہ پارلیمنٹ کو اہمیت دیں‘ جمہوریت کے ذریعے ہی ملک ترقی کرسکتا ہے‘ عوام کی خواہشات کو پائوں تلے روندا جاتا ہے،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا جلسہ سے خطاب

اتوار 29 اکتوبر 2017 15:10

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے میاں نواز شریف کو بار بار کہا کہ پارلیمنٹ کو اہمیت دیں‘ ہم نے اپوزیشن میں رہ کر پارلیمنٹ اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کی کوشش کی‘ جمہوریت کے ذریعے ہی ملک ترقی کرسکتا ہے‘ عوام کی خواہشات کو پائوں تلے روندا جاتا ہے۔

اتوار کو جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے ذریعے ہی ملک ترقی کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

عوامی طاقت محسوس نہ کرنے والا مٹ جاتا ہے ایسا شخص پارلیمنٹ کو ختم نہیں کرسکتا جو خودکو طاقتور سمجھتا ہوں کوئی کہتا ہے کہ ادارے سے زیادتی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن میں رہ کر پارلیمنٹ اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کی کوشش کی ایسے حالات پیدا ہوئے ہیں جنہیں حل کرنا ہمارا فرض ہے۔ پورا ملک مسائل میں الجھا ہوا ہے ہم نے میاں صاحب کو بار بار کہا کہ پارلیمنٹ کو اہمیت دیں عوام کی خواہشات کو پائوں تلے روندا جاتا ہے۔ پاکستانی عوام کے مسائل پارلیمنٹ حل کرسکتی ہے کئی بار کہاکہ میاں صاحب پارلیمنٹ میں آئیں ہم ہمیشہ غلاموں کی طرح چلتے ہیں۔