فوڈاتھارٹی کی رپورٹ صوبہ بھر کے سرکاری کالجز میںغیر معیاری کھانا فراہم کرنے والی کنٹینیں ختم کر کے

معروف کمپنیوںکو بذریعہ نیلامی ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ

منگل 31 اکتوبر 2017 14:38

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 اکتوبر2017ء)فوڈاتھارٹی کی رپورٹ صوبہ بھر کے سرکاری کالجز میںغیر معیاری کھانا فراہم کرنے والی کنٹینیںختم کر کے معروف کمپنیوںکو بذریعہ نیلامی ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ تفصیل کے مطا بق ذرائع نے بتا یا کہ طلباء اور فوڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطا بق صوبہ کے متعدد سرکاری کالجز میںناقص اور غیر معیاری کھانا اور دیگر اشیاء مہنگے دامو فرخت کیا جا رہا جو طلباء کی پہنچ سے با ہر وزیر اعلی پنجاب نے فوڈ اتھارٹی کی رپورٹ پر صوبہ بھر میں ناقص اور غیر معیاری کھانا فروخت کرنے والی کینٹینوں کو فوری طور پر بند کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے ذرائع نے بتا یا کہ صوبہ کے تمام سرکاری کالجز کی کینٹینیںبذریعہ نیلامی معروف کمپنیوں کو ٹھیکے پر د ی جا ئیں جو طلباء کو معیاری کھا نے کم ریٹ پر مہیا کر یں اور فوڈ اتھارٹی انکی ما نیٹرئنگ کرے۔