کے آئی یو میں مقابلے کی امتحان کی تیاری پر سیشن کاانعقاد

بدھ 1 نومبر 2017 16:33

گلگت۔یکم نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2017ء)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں مقابلے کی امتحان کی تیاری کے حوالے سے تربیتی سیشن کا اہتمام کیاگیا۔ تربیتی سیشن کااہتمام کے آئی یو شعبہ آئی ار اور انسٹیٹوٹ آف کمپیٹیٹو ایگزام اسلام آباد نے کیا۔تربیتی سیشن انعقادکرنے کا مقصد طلبہء و طالبات کو مقابلے کی امتحان کی تیاری کے حوالے سے آگاہی دینا تھا۔

(جاری ہے)

تربیتی سیشن میں سا بق صوبائی سیکرٹری ایجوکیشن عمران افضل چیمہ ، سی ای او اکیڈیمی تجمل نقوی اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران ا فضل چیمہ نے کہاگلگت بلتستان کے طالبعلموں میں ٹیلنٹ بہت زیادہ ہے، خواندگی کی شرح دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ ہے اگران کو رہنمائی دی جائے تو بہت آگے جاسکتے ہیں۔اس سے قبل سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انسٹیٹوٹ آف کمپیٹیٹو ایگزام اسلام آباد کے سی ای او تجمل نقوی نے طا لبعلموںسے مخاطب ہوتے ہوئے کہا سیشن کا مقصد طالبعلموںکے ذہنوں سے مقابلے کی امتحان کے حوالے سے پائے جانے والی ڈر کو ختم کرنا ہے اور طلباء کوگائیڈ کرنا ہے۔