ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی کے داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ10نومبر ہے

بدھ 1 نومبر 2017 16:48

سرگودھا۔یکم نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2017ء) یونیورسٹی آف سرگودھا کے پانچ سالہ پروگرام (ڈی پی ٹی) ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی اور پانچ سالہ پروگرام (فارم ڈی) ڈاکٹر آف فارمیسی میں داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ10نومبر مقرر کی گئی ہے، چیئرمین ایڈمیشن کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ڈی پی ٹی کی پہلی میرٹ لسٹ 16نومبر، دوسری میرٹ لسٹ23نومبر جبکہ تیسری میرٹ لسٹ29نومبر کو آویزاں کی جائے گی اور کلاسز کا آغاز04دسمبر2017ء سے ہو گا۔

(جاری ہے)

فارم ڈی کی پہلی میرٹ لسٹ 17 نومبر، دوسری میرٹ لسٹ24نومبر اور تیسری میرٹ لسٹ30نومبر کو آویزاں کی جائے گی جبکہ کلاسز کا آغاز04دسمبر سے ہو گا۔ فارم ڈی میں ایف ایس سی پری میڈیکل 60فیصد نمبر جبکہ ڈی پی ٹی میں ایف ایس سی (پری میڈیکل) میں 55فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلباء وطالبات داخلہ لینے کے اہل ہوں گے۔ پانچ سالہ ڈگری پروگرام برائے ڈی پی ٹی اور فارم ڈی میںطلباء وطالبات کی سہولیات کے پیش نظر آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی سہولت موجود ہے۔ اس سلسلے میں داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے بھی ڈائون لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات اور رہنمائی کیلئے طلباء وطالبات یونیورسٹی کی ویب سائٹ ww.admissions.uos.edu.pkپر بھی وزٹ کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :