ائیرپورٹ حکام نے نیب ٹیم کوسابق وزیراعظم نوازشریف کی گرفتاری کی اجازت دے دی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 1 نومبر 2017 19:25

ائیرپورٹ حکام نے نیب ٹیم کوسابق وزیراعظم نوازشریف کی گرفتاری کی اجازت ..
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم نومبر2017ء) : نیب ٹیم نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے ایئرپورٹ حکام سے اجازت مانگ لی،ایئرپورٹ حکام نے نیب کی درخواست منظورکرلی ہے،نوازشریف کل پی کے 786سے بے نظیرایئرپورٹ اسلام آباد پہنچیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کل احتساب عدالت میں پیشی کیلئے بے نظیرایئرپورٹ اسلام آبادپہنچیں گے۔

نیب لاہورکی ٹیم کے ارکان رات کواسلام آبادپہنچ جائیں گے۔نیب نے احتساب عدالت کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے ایئرپورٹ انتظامیہ سے جہازتک رسائی مانگی ہے۔نیب کی ٹیم نوازشریف کووارنٹ گرفتاری دکھائے گی۔ایئرپورٹ حکام نے نیب کی درخواست منظورکرلی ہے۔احتساب عدالت نے پچھلی پیشی پرنوازشریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

(جاری ہے)

واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف 3نومبرکواحتساب عدالت میں پیشی کیلئے کل صبح پی کے 786سے بے نظیرایئرپورٹ اسلام آباد پہنچیں گے۔

واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کی 3نومبرکوپاناما کیسز میں احتساب عدالت میں پیشی ہے۔نوازشریف کیسز کاسامنا کرنے کیلئے احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکینسرکے علاج معالجے، ان کی تیمارداری اور دیکھ بھال کیلئے لندن میں مقیم ہیں۔لندن سے وطن روانگی کیلئے نوازشریف نے اپنے پیغام میں کہاکہ کارکنان کوایئرپورٹ پرآنے کی زحمت نہ کریں۔پارٹی کارکنان کوایئرپورٹ پرآنے سے منع کرنے کی درخواست ہے۔ اللہ کی مدد اور نصرت پریقین رکھتاہوں۔انہوں نے کہاکہ کارکن پارٹی کاسرمایہ ہیں اور میرے دل میں بستے ہیں۔کارکنوں کی قربانیوں اور پارٹی قیادت سے وابستگی پرفخرہے۔اللہ تعالیٰ کی مدد اور نصرت پریقین رکھتاہوں۔