اسحاق ڈارانسان ہیں فرشتہ نہیں،جو بیمارنہیں ہوسکتے،محمد شہباز شریف

افواہیں بے بنیادہیں اسحاق ڈارضرور پاکستان آئیں گے،نوازشریف آج پاکستان کیلئے روانہ ہورہے ہیں۔لندن میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 1 نومبر 2017 19:52

اسحاق ڈارانسان ہیں فرشتہ نہیں،جو بیمارنہیں ہوسکتے،محمد شہباز شریف
لندن(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم نومبر2017ء) :وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسحاق ڈارانسان ہیں فرشتہ نہیں،جوبیمارنہیں ہوسکتے،افواہیں بے بنیادہیں اسحاق ڈارضرور پاکستان آئیں گے،نوازشریف آج پاکستان کیلئے روانہ ہورہے ہیں۔ انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسحاق ڈارکی جدہ میں طبیعت خراب ہوگئی تھی۔اسحاق ڈارلندن چیک اپ کیلئے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈاربھی بیمارہوسکتے ہیں،وہ انسان ہیں کوئی فرشتہ نہیں۔ افواہیں بے بنیادہیں اسحاق ڈارضرور پاکستان آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ مخالفین کابدتمیزی کاجواب بدتمیزی سے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج لندن میں پنجاب کے مختلف پراجیکٹس سے متعلق آج میٹنگ کی ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف احتساب عدالت میں پیش ہونے کیلئے آج پاکستان کیلئے روانہ ہورہے ہیں۔