نواز شریف کی پرواز کی لینڈنگ کے دوران سب سے پہلے ایئرلیگ یونین کے عہدیداروں کا طیارے میں جا کر سابق وزیراعظم کا استقبال

ایئرپورٹ لائونج میں سینئر رہنمائوں سے ملاقات ،موجودہ تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

جمعرات 2 نومبر 2017 12:32

نواز شریف کی پرواز کی لینڈنگ کے دوران سب سے پہلے ایئرلیگ یونین کے عہدیداروں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2017ء) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی پرواز کی لینڈنگ کے دوران سب سے پہلے ایئرلیگ یونین کے عہدیداروں نے طیارے میں جا کر ان کا استقبال کیا‘ ایئرپورٹ لائونج میں راجہ ظفر الحق‘ مشاہد الله اور پرویز رشید سمیت دیگر سینئر رہنمائوں سے ملاقات کی اوراس دوران غیر رسمی اجلاس میں موجودہ تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف جب برطانیہ سے وطن واپس پہنچے اور طیارے کے ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے فوری بعد سب سے پہلے پی آئی اے ایئرلیگ کے یونین عہدیداران نے طیارے میں داخل ہو کر ان کا استقبال کیا۔ سابق وزیراعظم اس کے بعد لائونج میں آئے جہاں انہوں نے پارٹی کے سینئر رہنمائوں سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق‘ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد الله خان‘ سینیٹر چوہدری تنویر‘ وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری‘ سینیٹر پرویز رشید ‘ مسلم لیگ (ن) کے ترجمان سینیٹر آصف کرمانی‘ میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز اور دیگر رہنمائوں سے ملاقات کی اور تازہ ترین سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی۔

(جاری ہے)

نواز شریف لائونج سے ایپرن کی طرف گئے جہاں سے وہ انتہائی سخت سکیورٹی میں پنجاب ہائوس پہنچے۔

متعلقہ عنوان :