ایبٹ آباد کے گرلز ہائی و ہائیر سیکنڈری سکولوں کی نمائندہ پرنسپلز کے وفد کی کمشنر ہزارہ سے ملاقات

جمعرات 2 نومبر 2017 12:48

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2017ء) ضلع ایبٹ آباد کے گرلز ہائی و ہائیر سیکنڈری سکولوں کی نمائندہ پرنسپلز کے وفد نے ڈی ای او فی میل فائزہ شفیع کے حق میں کمشنر ہزارہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اربن ناظمین اتحاد کے جنرل سیکرٹری ارسلان ظفر ایڈووکیٹ کے علاوہ ڈی ای او اور ایس ڈی ای او دفتر اہلکار بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وفد میں شامل پرنسپلز نے کہا کہ ڈی ای او فائزہ شفیع فرض شناس افسر ہیں جن کے خلاف غلط پراپیگنڈہ کر کے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ای او اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے ادا کر رہی ہیں اور ان کے تمام اقدامات قانون کے مطابق ہیں مگر بعض عناصر ان کے قانونی احکامات کو غلط انداز میں پیش کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :