اے ٹی آئی خیبر پختونخوا کے انتخابات 2017-18ء مکمل، راجہ شعیب ترک صوبائی ناظم منتخب

جمعرات 2 نومبر 2017 12:48

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2017ء) انجمن طلباء اسلام خیبر پختونخوا کے سالانہ انتخابات برائے سال 2017-18ء مکمل ہوگئے۔ ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے راجہ شعیب ترک صوبائی ناظم اور دیر سے تعلق رکھنے والے احسان الله جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ہری پور میں منعقد ہونے والے انتخابات کی صدارت اے ٹی آئی کے مرکزی صدر نعمان الجبار نے کی جس کے بعد پریس کانفرنس کا انعقاد بھی کیا گیا۔ اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صوبائی صدر راجہ شعیب ترک نے کہا کہ پاکستان الله کی نعمت ہے جس کی قدر کرنا ہمارا فرض ہے، اے ٹی آئی کا ہر کارکن پاکستان کا سپاہی ہے اور اے ٹی آئی ملک کی سلامتی اور بقاء کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔