ہری پور میں گرلز پرائمری سکولز ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا، پہلے روز طالبات میں قرات اور نعت کے مقابلے

جمعرات 2 نومبر 2017 12:48

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2017ء) سرکل ہری پور میں گرلز پرائمری سکولز ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا ۔ ٹورنامنٹ کے پہلے روز طالبات میں قرات اور نعت کے مقابلے ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق سرکل ہری پور میں گرلز پرائمری سکولز ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب گرلز پرائمری سکول محلہ کھبل سیکٹر نمبر 4 میں منعقد کی گئی ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی اے ایس ڈی ای او ثریا تاج تھی۔

ٹورنامنٹ کے پہلے روز قرات اور نعت کے طالبات میں مقابلے ہوئے، قرات میں پہلی پوزیشن اسمیٰ مذکہ گرلز پرائمری سکول ملکیار، عصمت ہری پور، لائبہ سلطانہ کمیونٹی ماڈل سکول میلم نے حاصل کی۔ قرات میں دوسری پوزیشن گرلز پرائمری سکول سنٹرل جیل کی احمد شاہ پڈھانہ اور مریم قاضیاں کی صالحہ نے حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن گرلز پرائمری سکول مونن کے احمد علی کاہل پائیں کے زین علی، سکندر پور سکول کی عائشہ بی بی نے حاصل کی۔

(جاری ہے)

نعت کے ایونٹ میں پہلی پوزیشن گرلز پرائمری سکول نمبر1 ہری پور کی طیبہ ناز، مکھن کالونی کی سعدیہ رفیق، کھلابٹ سیکٹر نمبر 4 کی اریبہ بی بی نے حاسل کی، نعت میں ہی گلہم کی عروج حیدر، دوبندی کی زینب بی بی پنڈکمال خان کے الطاف نے حاصل کی۔ نعت ہی میں فضہ نور سیکٹر نمبر2 محمد عثمان مونن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مہمان خصوصی سرکل آفیسر ثریا تاج نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بہت ضروری ہیں، ہم نصابی سرگرمیوں سے طالبات کی چھپی ہوئی صلاحیتیں سامنے آتی ہیں اور ان میں مقابلہ کا رحجان پید اہوتا ہے۔ دو ایونٹ کے مقابلوں میں ننھی طالبات کو جس طرح تیار کیا گیا اس پر ان کی ٹیچرز مبارکباد کی مستحق ہیں۔