شدید موسمی حالات سے سب سے زیادہ غریب ممالک متاثر ہو رہے ہیں، رپورٹ

جمعرات 2 نومبر 2017 14:11

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2017ء) بین الاقوامی امدادی تنظیم آکسفیم نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ شدید موسمی حالات سے غریب ممالک کے عوام سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ان ممالک کے شہریوں کو بہت بڑی تعداد میں اپنے آبائی علاقوں سے رخصتی کا سامنا ہے، جس کے بڑے اسباب میں انتہائی شدید نوعیت کے موسمی حالات، طوفان اور سیلاب بنتے ہیں۔ آکسفیم کے ایک نئے مطالعے کے مطابق 2008ء اور 2016ء کے درمیانی عرصے میں ہر سال اوسطاً 14 ملین انسان انہی غیر معمولی موسمی حالات اور قدرتی آفات کی وجہ سے نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔ اس کے مقابلے میں امیر ممالک میں یہی اوسط سالانہ تعداد ایک ملین کے قریب رہی۔

متعلقہ عنوان :