توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین ایف بی آر کو نوٹس جاری

جمعرات 2 نومبر 2017 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین ایف بی آر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے طارق خان کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اس کا والد کسٹم میں بطور سپرنٹنڈت فرائض سرانجام دے رہا تھا اورملازمت کے دوران ہی ان کا انتقال ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پالیسی کے تحت والد کی جگہ اس کے بیٹے کو نوکری دی جاتی ہے۔ چیئرمین ایف بی آر شنوائی نہیں کر رہے۔درخواست گزار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالت بھی چیئرمین ایف بی آر کو موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دے چکی ہے۔ عدالتی حکم کے باوجود درخواست پر فیصلہ نہیں کیا جارہا۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ چیئرمین ایف بی آر کے خلاف توہین عدالت کے تحت کارروائی کا حکم صادر کیا جائے۔ عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر سے جواب طلب کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :