Live Updates

ملک میں ریاست کے اندر ریاست چل رہی ہے، نواز شریف کے ساتھ ظلم ہورہا ہے، ایک خاندان کے سا تھ سختی کی جا رہی ہے ،یہ اسمبلی نہیں ڈرامہ چل رہا ہے، جمہوریت کیلئے سب کو متحد ہو کر چلنا پڑے گا ورنہ کسی کی بچت نہیں ہوگی، عمران خان یاد رکھیں وہ کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتے

مسلم لیگ (ن ) کی رکن قو می اسمبلی تہمینہ دولتانہ کی قومی اسمبلی اجلاس میں نکتہ اعتراض پر گفتگو

جمعہ 3 نومبر 2017 17:13

اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2017ء) مسلم لیگ (ن ) کی رکن قو می اسمبلی تہمینہ دولتانہ نے کہاہے کہ ملک میں ریاست کے اندر ریاست چل رہی ہے، نواز شریف کے ساتھ ظلم ہورہا ہے، ایک خاندان کے سا تھ سختی کی جا رہی ہے ،ملک میں کوئی اصول اور انصاف نہیں ہے اور نہ ہی ملک میں حالات نارملہیں، یہ اسمبلی نہیں ہے یہ ڈرامہ چل رہا ہے، جمہوریت کے لئے سب کو متحد ہو کر چلنا پڑے گا ورنہ کسی کی بچت نہیں ہوگی، عمران خان یاد رکھیں وہ کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتے ، ہما را وزیراعظم آج بھی نواز شریف ہے،ہم اپنے ہاتھ سے جمہوریت سے کو لپیٹ رہے ہیں۔

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تہمینہ دولتانہ نے بلو چستان میں تین خوا تین کے اغوا کے معاملہ پر کہا کہ ملک میں ایک نیا کام شروع ہوگیا ہے اگر کوئی غلط کام مرد کرے تو گھریلو عورتوں کو اٹھانا شروع کردیا۔

(جاری ہے)

اگر ڈاکٹر الله نذر نہیں مل رہا تو اس کو تلاش کریں عورتوں کو کیوں گرفتار کیا جارہا ہے۔ پاکستان الله کے نام پر بنا ہے عورت کو چار دیواری سے نکالنا درست ہے اس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

ملک میں ریاست کے اندر ریاست چل رہی ہے۔ نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے ۔مسلم لیگ (ن) کی صدارت نواز شریف کے پاس ہے نواز شریف کے ساتھ ظلم ہورہا ہے۔ ملک میں کوئی اصول اور انصاف نہیں ہے ملک میں حالات نارمل لائف نہیں ہے یہ اسمبلی نہیں ہے یہ ڈرامہ چل رہا ہے جمہوریت کے لئے سب کو متحد ہو کر چلنا پڑے گا ورنہ کسی کی بچت نہیں ہوگی ورنہ بہت سے خاندانوں کو اسی طرح اٹھایا جائے گا۔

ڈرامہ کا عجیب اختتام ہوگا ۔آج صرف ایک خاندان پر سختی نہیں آرہی ہے یہ سختی سارے پاکستان پر آرہی ہے سب سختی بھگتیں گے۔ اگر نواز شریف کے لئے بات کرنے کے لئے تیار نہیں تو سب کو بھگتنا پڑے گا۔ عمران خان یاد رکھیں وہ کبھی وزیراعظم نہیں بنے گا وزیراعظم آج بھی نواز شریف ہے۔ ہم اپنے ہاتھ سے جمہوریت سے کو لپیٹ رہے ہیں۔این آ ر او سے جمہو ریت کمزور ہوئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات