جی سی یو میں فارسی ادب میں رواداری اور صلح جو ئی پر سیمینار

جمعہ 3 نومبر 2017 18:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2017ء) گورنمنٹ کا لج یو نیورسٹی لاہورمیں مجلس صو فی تبسم کے زیر اہتمام --’’فا رسی ادب میں --رواداری اور صلح جوئی‘‘ کے مو ضوع پر سیمینار کا انعقا د، صدر شعبہ فارسی پنجاب یو نیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر ،جی سی یو کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر اقبال شاہد ،صدر شعبہ اسلا میات پروفیسر ڈاکٹر سلطان شاہ اورصوفی تبسم کی پو تی ڈاکٹرفوزیہ تبسم نے خطا ب کیا ۔

(جاری ہے)

مقررین نے فارسی زبان کی ضرورت اور اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہرکا کہنا تھا کہ فا رسی ادب ،رواداری ،اخلاق ، صلح جو ئی اور انسان دوستی جیسی بلندپا یہ اخلاقی صفات کا درس دیتا ہے ۔ ڈا کٹر فو زیہ تبسم نے نا مور شاعر غلام مصطفی تبسم کی شخصیت اور زندگی کے مختلف پہلو ں کے با رے میں تفصیلی آگاہ کیا ۔اس سے قبل مجلس صوفی تبسم کے نو منتخب اراکین کی حلف برداری کی تقریب ہوئی ۔صدر شعبہ فارسی پنجاب یو نیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہرنے نو منتخب ارا کین سے حلف لیا اور انہیں مبارکبا د دی ۔