بہائوالدین زکریا یونیورسٹی وہاڑی کیمپس میں عالمی سطح کی تعلیم جدید ترین سہولیات کے ساتھ فراہم کی جا رہی ہے،سید نثار شاہ

جمعہ 3 نومبر 2017 21:18

وہاڑی۔3 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 نومبر2017ء) بہائوالدین یونیورسٹی وہاڑی کیمپس کے ڈائریکٹر سید نثار شاہ نے کہا ہے کہ تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے بغیر جدید چیلنجز کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا، بی زید یو وہاڑی میں عالمی سطح کی تعلیم جدید ترین سہولیات کے ساتھ فراہم کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نئے سال میں ساڑھے تین سو کے قریب وہاڑی کیمپس میں طلباء و طالبات نے داخلے لئے ہیں جب کہ 130طلباء نے اپنی ڈگریاں مکمل کی ہیں جنہیں جلد ہی گورنر پنجاب ڈگریاں تقسیم کرینگے انہوں نے بتایا کہ تمام ماسٹر ڈگری پروگرام مفت مکمل کئے جا رہے ہیں ان کی کسی قسم کی کوئی فیس نہیں لی جا رہی بلکہ حکومت کی جانب سے انہیں وظائف بھی دیئے جا رہے ہیں انہوںنے کہا کہ بی زیڈ یو وہاڑی کیمپس کا قیام بلا شبہ وہاڑی کے عوام کیلئے کسی تحفہ سے کم نہیں کیونکہ اب اپنی یونیورسٹی لیول کی تعلیم ان کی دہلیز پر دستیاب ہو رہی ہے نوجوان نسل بی زیڈ یو کیمپس تعلیمی پروگرام سے فائدہ اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :