فیڈرل بورڈ نے ایس ایس سی کے سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کااعلان کردیا،

10096 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 4538 کامیاب قرار پائے، 18 کے خلاف امتحانات میں ناجائز ذرائع استعمال کرنے کے مقدمات بنے

جمعہ 3 نومبر 2017 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2017ء)فیڈرل بورڈ نے سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ ( ایس ایس سی) کے سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کااعلان کردیاہے، ستمبر اکتوبر میں ہونے والے ایس ایس سی کے سپلیمنٹری امتحانات میں 10096 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 4538 امیدوار کامیاب قرار پائے، امتحانات میں کامیابی کا تناسب44.95 فیصد رہا ، نتائج ویب اپنی سائٹwww.fbise.edu.pkنپر بھی جاری کردیئے گئے ہیں ،نتائج 5050پر ایس ایم ایس کرکے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں،تمام نتائج امیدواروں کے دیئے گئے پتوں پر ارسال کردیئے گئے ہیں، سپلیمنٹری کے امتحانات 2017ء میں 18امیدواروں کے خلاف امتحانات میں ناجائز ذرائع استعمال کرنے کے مقدمات بنائے گئے، بورڈ اعلامیے کے مطابق بورڈ نے تمام کیسز کے لئے انصاف کاعمل مکمل کیا اور ہر ایک کو صفائی کان پورا موقع فراہم کیا گیا، تمام کیسز کو نمٹا دیا گیا،وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (ایس ایس سی) کے سالانہ امتحانات 201 کے داخلوں کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے ،متحانات میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدوار 20نومبر تک داخلہ بھجواسکتے ہیں، 21 نومبر سے 13 دسمبر تک داخلہ فیس ڈبل وصول کی جائے گی، امیدوار ٹرپل فیس کے ساتھ 11جنوری 2018ء تک داخلہ بھجوا سکتے ہیں،ایس ایس سی پارٹ ون کے لئے داخلہ فیس 1100جبک پارٹ ٹو کے لئے بھی 1200روپے فیس مقرر کی گئی ہے، دونوں پارٹس کاامتحان دینے والے امیدوار 2300روپے داخلہ فیس جمع کرائیں گے، امپروومنٹ کے لئے امتحان دینے والے امیدواروں بالترتیب ایک ایک سو روپیہ اضافی فیسن جمع کرانا ہوگی، رجسٹریشن فیس 600روپے مقرر کی گئی ہے، وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام ریگو لر طلباء کے لئے فیس ہزار ہزار روپے ہو گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وفاقی تعلیمی بورڈ نیسیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ ( ایس ایس سی) کے سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کااعلان کردیاہے جبکہ کامیابی کا تناسب44.95 فیصد رہا ہے ۔سپلیمینٹری امتحانات 2017ء میں 18امیدواروں کے خلاف امتحانات میں ناجائز ذرائع استعمال کرنے کے مقدمات بنائے گئے اور بورڈ اعلامیے کے مطابق بورڈ نے تمام کیسز کے لئے عمل مکمل کر کے صفائی کاپورا موقع فراہم کیے جانے کے بعد تمام کیسز کو نمٹا دیا گیا۔

نفاقی تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (ایس ایس سی) کے سالانہ امتحانات 201 کے داخلوں کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے ،متحانات میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدوار 20نومبر تک داخلہ بھجواسکتے ہیں، 21 نومبر سے 13 دسمبر تک داخلہ فیس ڈبل وصول کی جائے گی۔ امیدوار ٹرپل فیس کے ساتھ 11جنوری 2018ء تک داخلہ بھجوا سکتے ہیں۔ایس ایس سی پارٹ ون کے لئے داخلہ فیس 1100جبک پارٹ ٹو کے لئے بھی 1200روپے فیس مقرر کی گئی ہے، دونوں پارٹس کاامتحان دینے والے امیدوار 2300روپے داخلہ فیس جمع کرائیں گے۔

امپروومنٹ کے لئے امتحان دینے والے امیدواروں بالترتیب ایک ایک سو روپیہ اضافی فیسن جمع کرانا ہوگی۔ رجسٹریشن فیس 600روپے مقرر کی گئی ہے۔ وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام ریگو لر طلباء کے لئے فیس ہزار ہزار روپے ہو گی۔