Live Updates

شوکت عزیز نے پرویز مشرف کی چھتری کے نیچے ڈاکے مارے ،

مشرف نے کرپٹ لوگوںکو وزیر بنایا،پانامہ لیکس میں نوازشریف کانام نہیں تھا، انھیں ذاتی انتقام کانشانہ بنایا گیا ، عمران خان کی بھی کوئی بات سچ ثابت نہیں ہوئی وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 6 نومبر 2017 17:46

شوکت عزیز نے پرویز مشرف کی چھتری کے نیچے ڈاکے مارے ،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ شوکت عزیز نے پرویز مشرف کی چھتری کے نیچے ڈاکے مارے ہیں، مشرف نے کرپٹ لوگوںکو وزیر بنایا،پانامہ لیکس میں نوازشریف کانام نہیں تھا، انھیں ذاتی انتقام کانشانہ بنایا گیا ، عمران خان کی بھی کوئی بات سچ ثابت نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس میں نوازشریف کانام نہیں تھا،ان کو ذاتی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، ملک کی بہتری کے لیے کام کرنے والے سے انتقام کیوں لیا جارہا ہے، کرپٹ لوگوں سے انتقام لیناچاہیے، انھوں نے کہا کہ شوکت عزیز نے پرویز مشرف کی چھتری کے نیچے ڈاکے مارے ہیں ، مشرف کے کرپٹ لوگوں کو وزیر بنایا، ان کو کوئی پوچھتا نہیں، نوازشریف کواقامہ پر سزادی گئی، انھوں نے فوگ کا تعلق موسمیاتی تبدیلی کی تباہ کاریوں سے نہیں سموگ کا تعلق موسمیاتی تبدیلی کی تباہ کاریوں سے ہے، سموگ کے اندر سیسہ اور سلفر ہوتا ہے، انھوں نے کہا کہ عمران خان کی کبھی کوئی بات سچ ثابت نہیں ہوئی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات