کامسیٹس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 2 روزہ ’’اسلامک فنانس پر کپیسٹی بلڈنگ ورکشاپ‘‘ کا اہتمام

پیر 6 نومبر 2017 18:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء)کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سینٹر برائے اسلامک فنانس (سی آئی ایف) نے مینجمنٹ سائنسز ڈیپارٹمنٹ سی آئی آئی ٹی، اسلام آباد اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اشتراک کے ساتھ 2 روزہ ’’اسلامک فنانس پر کپیسٹی بلڈنگ ورکشاپ‘‘ کا اہتمام کیا۔ افتتاحی تقریب کی صدارت ڈاکٹر پروفیسر خالد رضا ڈین فیکلٹی آف بزنس ایڈمنسٹریشن نے کی۔

(جاری ہے)

معزز علماء کرام، معروف بینکرز اور تکافل کمپنیوں کے اہلکاروں نے ورکشاپ میں شرکت کی۔ مفتی ارشاد احمد اعجاز، چیئرمین سپروائزری بورڈ، بینک اسلامی پاکستان تقریب کے مقرر تھے۔ انہوں نے اسلامک بینکنگ کے ہر پہلو پر سیر حاصل گفتگو کی اور حاضرین کے سوالات کے جواب دیئے۔ اختتامی ریمارکس اور سرٹیفیکیٹس ڈاکٹر انیل سلیمان، ہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف مینجمنٹ سائنسز نے ڈاکٹر فہیم اسلم، ایسوسی ایٹ ہیڈ کی معاونت میں تقسیم کئے۔ ڈاکٹر عبدالستار انچارج سی آئی ایف نے تقریب میں شرکت کرنے پر حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔