اوپن یونیورسٹی نے انرولمنٹ ڈرائیو میں توسیع کا منصوبہ بنادیا

پیر 6 نومبر 2017 18:58

اسلا آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء)"علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ڈراپ آئوٹ طلبہ کو تعلیمی نیٹ میں لانے کے لئے انرولمنٹ ڈرائیو میں توسیع کامنصوبہ بنادیا ہے۔وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی خصوصی ہدایت پر ملک کے 44۔اہم شہروں میں یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر کو فعال کردیا گیا ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں لوگوں کے دہلیز پر جاکر انہیں تعلیمی نیٹ میں لانے کی طرف راغب کریں۔

اوپن یونیورسٹی ملک کی واحد یونیورسٹی ہے جس کی سالانہ انرولمنٹ 13لاکھ سے زائد ہی"۔ ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی میں "تعلیمی حیثیت کی سالانہ رپورٹ "پر منعقدہ کلوکیم سیمینار سے خطاب میں کیا گیا۔شرکاء نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی تعلیم کے فروغ کے لئے اُن کی ذاتی کوششوں کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے فاٹا اور بلوچستان کے لئے میٹرک کی تعلیم مفت کرکے ایک اچھا اور مثالی اقدام کیا ہے جو ان دونوں علاقوں کی شرح خواندگی بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

(جاری ہے)

تعلیمی حیثیت کی سالانہ رپورٹ پیش کرنے کے لئے کلوکیم کا اہتمام فیکلٹی آف ایجوکیشن نے کیا تھا۔ادارہ تعلیم و آگہی کی رابطہ کار محترمہ مہم تنویر اور وقاص باجوہ نے رپورٹ پیش کی۔فیکلٹی ممبرز اور ریسرچ سکالرز نے کلوکیم میں شرکت کی۔کلوکیم سے ڈاکٹر تنزیلہ نبیل ،ْ ڈاکٹر اجمل اور ڈاکٹر افشاہ ہما نے بھی خطاب کیا۔