یوکرین کے ساتھ تعلیم، تدریس، تحقیق کے ساتھ ساتھ معاشی اور سیاحتی شعبہ میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی گنجائش موجود ہے، پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال

پیر 6 نومبر 2017 19:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے کہا ہے کہ یوکرین کے ساتھ تعلیم، تدریس، تحقیق کے ساتھ ساتھ معاشی اور سیاحتی شعبہ میں بھی دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی بھر پور گنجائش موجود ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو وفاقی اردو یونیورسٹی کے اسلام آباد کیمپس میں پاکستان میں متعین یوکرین کے سفیر وولوڈیم یرلوموف سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یوکرین کی کیووی نیشنل لینگوسٹک یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ایگن ریوٹربھی موجود تھے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال اور یوکرین کے سفیر وولوڈیم یرلوموف کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں یوکرین زبان سے اردو کی ڈکشنری کی تشکیل پراتفاق رائے کیا گیاجبکہ سائنس اور تحقیق کے شعبوں میں وفاقی اردو یونیورسٹی اور یوکرین کی کیووی نیشنل لینگوسٹک یونیورسٹی کے درمیان مشترکہ پروگرام شروع کرنے پر بھی اتفاق رائے کیا گیا تاہم اس حوالے دونوں جامعات کے درمیان جلد ہی ایم آئی یو سائن کیا جائے گا تاہم یوکرین زبان سے اردو’’ ڈکشنری‘‘ کی تشکیل کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :