داتا گنج بخش ؒ اور دیگر ولی اللہ کے مزار پر حاضری دینا سعادت اور خوش نصیبی ہے‘رفیق رجوانہ
حضرت داتا گنج بخشؒ نے دین اسلام کی جو خدمت کی اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، انکی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی اسلام اور انسانیت کی بہتر طریقے سے خدمت کی جاسکتی ہے پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب اور عقائد کے ماننے والے اپنے ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے ایک نقطے پر کھڑے ہیں‘گورنر پنجاب کا عرس تقریب سے خطاب
پیر 6 نومبر 2017 21:13
(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے کہا کہ ہماری تمام تکالیف، مشکلات، دکھ اور درد کا مداوا اللہ اور اس کے رسولؐ کے نام، قرآن مجید کے کلام اور اولیائے اکرام کے پیغام میںپنہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخشؒ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخشؒ نے دین اسلام کی جو خدمت کی اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ انکی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی اسلام اور انسانیت کی بہتر طریقے سے خدمت کی جاسکتی ہے۔گورنرنے کہا کہ دُنیا میں( اًمن) باہمی محبت، تحمل اور برداشت کے جذبے کے ساتھ ہی قائم ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نفرتوں کے آلائو کو بجا کر محبتوں کے چراغ کو روشن کرنا ہے۔ گورنر نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب اور عقائد کے ماننے والے اپنے ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے ایک نقطے پر کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہی ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لئے ہمیں نہ صرف عوام بلکہ اللہ کے حضور بھی جوا ب دہ ہیں۔اس سے پہلے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے عظیم صوفی بزرگ حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار پر حاضری دی ۔ اس موقع پرگورنر پنجاب نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی ، فاتحہ خوانی کی اور ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دُعا مانگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.