یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیرِاہتمام ایم ایڈ اور بی ایڈ کے امتحان کے نتائج کا اعلان

منگل 7 نومبر 2017 14:33

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2017ء) یونیورسٹی آف سرگودھانے ایم ایڈکے دوسرے سالانہ امتحان (2016ئ)کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اگست2017ء میں منعقد ہونے والے اس امتحان میں کل1200امیدواروںنے حصہ لیاجس میں960امیدوار کامیاب اور233 ناکام ہوئے۔

(جاری ہے)

یوں کامیابی کا تناسب80.46 فیصد رہا۔یونیورسٹی آف سرگودھا نے بی ایڈ کے پہلے سالانہ امتحان2017ء کے نتائج کا اعلان کر دیاہے۔اگست 2017ء میں منعقد ہونے والے اس امتحان میں کُل1141امیدواروںنے حصہ لیا، جس میں754امیدوار کامیاب اور362ناکام ہوئے۔ یوں کامیابی کا تناسب67.56فیصد رہا۔