پروفیسر ڈاکٹر ایاز نے بطور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل چارج سنبھال لیا

منگل 7 نومبر 2017 15:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2017ء) پروفیسر ڈاکٹر ایاز (سابق وائس چانسلر، پشاور یونیورسٹی) نے بطور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل چارج سنبھال لیا۔

(جاری ہے)

اسلامی نظریاتی کونسل شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر سیکرٹری کونسل، ڈائریکٹر جنرل (ریسرچ)، افسر انتظامیہ، انچارج شعبہٴ تعلقات عامہ اورکونسل کے دیگر افسران واہلکاروں نے چیئرمین کا استقبال کیا ، اُنہیں کونسل کے جاری کاموں اور لائحہٴ عمل کے بارے میں مختصراً بریف کیا۔ چیئرمین ڈاکٹر ایاز نے رفقاء کار کی کوششوں کو سراہا اور کونسل کے کام کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :