بیرون ملک فضائی سفر کرنے والوں ‘لگژری گاڑی مالکان ‘بڑے بڑے پلازوں کمرشل اور مہنگی ہائو سنگ سوسائیٹیو ں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی تمام تفصیلات ایف بی آر حکام نے اکٹھی کرنا شروع کر دی

منگل 7 نومبر 2017 20:26

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 نومبر2017ء) بیرون ملک فضائی سفر کرنے والوں ‘لگژری گاڑی مالکان ‘بڑے بڑے پلازوں کمرشل اور مہنگی ہائو سنگ سوسائیٹیو ں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی تمام تفیلات ایف بی آر حکام نے اکٹھی کرنا شروع کر دی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے برانڈ آف ٹیکس زون بیس بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیاہے اندرون اور بیرون ممالک کے کثیر تعداد میں سفر کرنے والے ‘لگژری گاڑیوں کے مالکان کمرشل جائیدادیں بنانے والے شہریوں اور مہنگی ہائو سنگ سوسائیٹیوں میں سرمایہ کاری کر نیوالوں ک ریکارڈ مرتب کرنا شروع کردیا گیا ہے انہیں بعد ازاں ٹیکس نیٹ ورک میں لایا جائیگا

متعلقہ عنوان :