ْپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے ابھرتا پاکستان اچھا اقدام ہے، شاہد خاقان عباسی

غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کو اپنا گھر سمجھیں،جو بھی حکومت ہو پالیسیوں کا تسلسل جاری رہے گا،پاکستان مختلف زبانوں اور ثقافتوں پر مشتمل خوبصورت ملک ہے، آئندہ چند سال میں پاکستان کے متوسط طبقے کی تعداد 10کروڑ ہو جائے گی، وزیراعظم کنزیومر مارکیٹ 8.3فیصد کے حساب سے بڑھ رہی ہے، پاکستان میں کام کرنے والی کوئی ایسی کمپنی نہیں جس نے کبھی نقصان اٹھایا ہو، ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی، جہاں دوسرے ناکام ہو گئے تھے اب جمہوریت مضبوط اور میڈیا متحرک ہے،کراچی اتنا ہی پر امن ہے جتنا نیویارک ہے ’’ابھرتا پاکستان‘‘ اقدام کے اجرائ کی تقریب سے خطاب

جمعرات 9 نومبر 2017 22:43

ْپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے ابھرتا پاکستان اچھا اقدام ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے ابھرتا پاکستان اچھا اقدام ہے، غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کو اپنا گھر سمجھیں،جو بھی حکومت ہو پالیسیوں کا تسلسل جاری رہے گا، پاکستان مختلف زبانوں اور ثقافتوں پر مشتمل خوبصورت ملک ہے، آئندہ چند سال میں پاکستان کے متوسط طبقے کی تعداد 10کروڑ ہو جائے گی، کنزیومر مارکیٹ 8.3فیصد کے حساب سے بڑھ رہی ہے، پاکستان میں کام کرنے والی کوئی ایسی کمپنی نہیں جس نے کبھی نقصان اٹھایا ہو، ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی، جہاں دوسرے ناکام ہو گئے تھے اب جمہوریت مضبوط اور میڈیا متحرک ہے،کراچی اتنا ہی پر امن ہے جتنا نیویارک ہے۔

وہ جمعرات کو ’’ابھرتا پاکستان‘‘ اقدام کے اجرائ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی، جہاں دوسرے ناکام ہو گئے، پاکستان مختلف زبانوں اور ثقافتوں پر مشتمل خوبصورت ملک ہے، پاکستان میں کاروبار کے بے پناہ مواقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ چند سال میں پاکستان کے متوسط طبقے کی تعداد 10کروڑ ہو جائے گی، پاکستان میں کنزیومر مارکیٹ میں تیزی سے اضافہ ہو ہا ہے، پاکستان کی کنزیومر مارکیٹ 8.3فیصد کے حساب سے بڑھ رہی ہے، پاکستان میں کام کرنے والی کوئی ایسی کمپنی نہیں جس نے کبھی نقصان اٹھایا ہو، غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کو اپنا گھر سمجھیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف دنیا کی سب سے بڑی جنگ لڑی، پاکستان میں جمہوریت مضبوط اور میڈیا متحرک ہے، کچھ سال قبل کراچی کو دنیا کا خطرناک ترین شہر قرار دیا جا رہا تھا، آج کراچی میں امن بحال ہو چکا ہے، آج کراچی اتنا ہی پر امن ہے جتنا نیویارک ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شرح نمو میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، افراط زر کی شرح کم ہے، ایکسپو کراچی سے کاروباری سر گرمیاں مزید تیز ہوں گی، غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کو اپنا گھر سمجھیں، پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے ابھرتا پاکستان اچھا اقدام ہے، جو بھی حکومت ہو پالیسیوں کا تسلسل جاری رہے گا، پاکستان میں کاروبار کے بے پناہ مواقع ہیں۔