یونیورسٹی آف سرگوھا کے ملحقہ کالجز کے تحت گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ کے مختلف شعبہ جات میںداخلہ فارم جمع کروانے کا شیڈول جاری

جمعہ 10 نومبر 2017 15:31

سرگودھا۔10 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2017ء)یونیورسٹی آف سرگوھا کے ملحقہ کالجز کے تحت گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ کے دوسرے ،چوتھے ،چھٹے اور آٹھویں فائنل ٹرمز کے مختلف شعبہ جات میں داخلہ فارم جمع کرانے کا شیدول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ20نومبر2017جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ آخری تاریخ24نومبر2017ہے۔

بی ایس (چار سالہ) اور بی بی اے آنرز کی سنگل فیس3500/-روپے جبکہ ڈبل فیس 7000/-روپے مقرر کی گئی ہے۔ گریجویٹ پروگرامز جس میں ایم کام، ایم بی اے (ساڑھے تین سالہ )، ایم بی اے ایگزیکٹو ،ایم ایس سی (آئی ٹی) اور ایم اے /ایم ایس سی وغیرہ میں سنگل فیس4500/-روپے جبکہ ڈبل فیس 9000/-روپے ہے۔ایسے امیدوار جو کسی مضمون میں ناکام ہوئے ہیں اُن کی امتحان میں فی کورس سنگل فیس 1200روپے جبکہ ڈبل فیس فی کورس2400روپے ہو گی۔

(جاری ہے)

داخلہ فارم یونیورسٹی آف سرگودھا کی ویب سائٹ www.uos.edu.pkسے بھی ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں۔داخلہ /رجسٹریشن فیس مقررہ چالان فارم پرحبیب بینک لمیٹڈ کی کسی بھی برانچ میں اکاونٹ نمبر00427991777803 جمع کرانا ہو گی اور اصل بینک چالان داخلہ فارم کے ساتھ چسپاں کرنا ہوگا۔ طلبہ کی تعداد ،ڈسپلن /ٹرم واضح طور پر چالان فارم پر منیشن ہو۔بینک ڈرافٹ، بینکرز چیک، پوسٹل آرڈر وغیرہ قابل قبول نہ ہوں گے ۔اگر کوئی پرنسپل یا امیدوار مقررہ فیس سے کم جمع کرائے گا تو مقررہ تاریخ کے بعد اسے کم فیس کا تین گنا جمع کرانا ہو گا۔ بصورت دیگر رول نمبر سلپ جاری نہیں ہو گی۔امتحانات کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔