مسلمان کلیسا اور یہودی معبد میں نماز پڑھ سکتے ہیں، فتوی
اسلام بقائے باہمی اور عدم تشدد کا دین ہے، عبد اللہ بن سلیمان المانع
جمعہ 10 نومبر 2017 17:11
(جاری ہے)
سعودی عالم دین کا مزید کہنا تھا کہ اسلام بقائے باہمی اور عدم تشدد کا دین ہے۔ انھوں نے کہا مسلمان عقیدے کے معاملے میں اختلافات کا شکار نہیں ہو سکتے، تاہم وہ فروعی امور میں اختلاف کر سکتے ہیں۔
غیر مسلموں سے تعلقات کے حوالے المانع نے ایک تاریخی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پیغبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے نجران سے آنے والے عیسائی وفد سے مسجد میں ملاقات کی اور انہیں اس میں یروشلم کی سمت منہ کر کے نماز ادا کرنے کی اجازت دی۔ ایک اور حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے المانع نیعبد اللہ بن سلیمان المانع نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اسلام ملائشیا اور انڈونیشیا سمیت دنیا بھر کے متعدد ملکوں میں مسلمان تاجروں کے اچھے طور طریقوں کی وجہ سے پھیلا جسے دیکھ کر ان ملکوں کے لوگ مشرف بہ اسلام ہوئے۔المانع کے بقول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے نیکی کے تمام پہلو واضح کرتے ہوئے برائی کی ہر لحاظ سے وضاحت کی۔ انھوں مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ ایمان جیسی نعمت ملنے پر اللہ کا شکر ادا کریں اور فتوی جاری کرنے میں احتیاط سے کام لیا کریں۔واضح رہے کہ شیخ المانع کے دفتر سے دس برس قبل ایک بیان جاری ہوا تھا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ کلیساوں سے متعلق جانکاری کے لئے مسلمان وہاں جا سکتے ہیں۔ مذکورہ بیان میں دراصل ایک واقعے کا حوالہ تھا کہ جب خلیفہ دوئم حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ تعالی عنہ نے یروشلم کے ایک چرچ میں اس لئے نماز ادا کرنے سے انکار کیا تھا کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ مسلمانوں کی وجہ سے عیسائیوں کو کوئی تکلیف پہنچے۔ چرچ کے بجائے انہوں نے قریبی جگہ پر نماز ادا کی جہاں بعد ازاں ان سے موسوم مسجد عمر تعمیر ہوئی۔ حضرت عمر نے یہ نہیں کہا کہ مسلمانوں کو چرچ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں۔المانع نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ کلیسا سے متعلق جانکاری کے لئے وہاں جا سکتے ہیں اور عیسائی مسجد حرام کے علاوہ دیگر تمام مساجد میں داخل ہو کر وہاں اپنی نماز ادا کر سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.